Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں

Go down

اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں  Empty اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں

Post by Munsab Ali Thu Jul 30, 2015 12:15 pm

اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں  Kaspersky-Phound-590x387

یقیناً آپ کو اپنا قیمتی اسمارٹ فون بہت پیارا ہو گا، تو اس کی حفاظت کے لیے اس میں کوئی سکیوریٹی پروگرام ضرور انسٹال رکھیں اس حوالے سے ہم ایک بہترین پروگرام کا پہلے بھی تذکرہ کر چکے ہیں:


اگرچہ آج کل تقریباً تمام اسمارٹ فونزمیں Anti theft ایپلی کیشن یا فیچر پہلے سے موجودہوتا ہے، جس کی بدولت فون گم ہو جانے کی صورت میں اس میں موجود ذاتی ڈیٹا صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ پہلے سے موجود ایپلی کیشنز بہت سادہ سی ہوتی ہیں یعنی زیادہ چالاک نہیں ہوتیں۔ کیسپرس کی جو کہ ایک معروف اینٹی وائرس بنانے والی کمپنی ہے، کی جانب سے ایک نئی زبردست ایپلی کیشن ’’کیسپرس کی فاؤنڈ‘‘ (Kaspersky Phound) متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایپلی کیشن فی الحال صرف اینڈروئیڈ کے لیے ہے۔



اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں  Kaspersky-Phound-04-657x1024
اگر آپ یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیں تو فون گم ہونے کی صورت میں اس کا مقام جان سکتے ہیں، اس میں موجود تمام ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر فون قریب ہی میں موجود ہو اور نہ مل رہا ہو تو الارم بجا سکتے ہیں اور تو اور فون چوری کرنے والے ’’خوش نصیب‘‘ کی سیلفی بھی بنا سکتے ہیں۔

اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں  Kaspersky-Phound-03-674x1024




’’کیسپرس کی فاؤنڈ‘‘ کو اسمارٹ فون پر انسٹال کرنے کے بعد آپ کو اس میں اپنی ’’کیسپرس کی‘‘ کی آئی ڈی سے لاگ اِن ہونا پڑتا ہے۔ یقیناً آپ کے پاس یہ اکاؤنٹ موجود نہیں ہو گا اس لیے اکاؤنٹ بنانے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کیجیے:

اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں  Kaspersky-Phound-02
اکاؤنٹ بناتے وقت اپنا درست ای میل ایڈریس لکھیں، کیونکہ اکاؤنٹ کو فعال بنانے کا لنک بذریعہ ای میل ارسال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فون کو اَن لاک کرنے کا کوڈ بھی ای میل میں ہی موصول ہو گا۔

ایپلی کیشن میں اپنے اکاؤنٹ سے سائن ان کرتے ہی آپ کا کام مکمل ہو جاتا ہے۔ اب اگر خدانخواستہ کبھی آپ کا فون گم ہو جائے تو اسی اوپر بتائی گئی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہو جائیں۔ اب یہاں آپ سارے آپشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ چاہتے ہیں کہ فون لاک کر دیا جائے تو فون پر انٹرنیٹ دستیاب ہوتے ہی فون لاک ہو جائے گا۔ فون اب صرف آپ کے پاس موجود کوڈ سے اَن لاک ہو گا۔

اگر آپ فون میں موجود اپنا ڈیٹا حذف کرنا چاہیں تو اس کا حکم نامہ بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپلی کیشن میں Mugshot کا آپشن بھی موجود ہے۔ یہ آپشن فون استعمال کرنے والے کی چپکے سے تصویر بنا کر آپ کو بھیج دیتا ہے
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 43
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum