Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں -

Go down

 فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں -  Empty فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں -

Post by Munsab Ali Mon Aug 03, 2015 12:05 pm

فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں



 فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں -  Download-Videos-From-Facebook

آج کل زیادہ تر وڈیو شیئرنگ کا کام فیس بک پر ہو رہا ہے۔ بلکہ ایسا لگتا ہے فیس بک تو دلچسپ وڈیوز اور تصویر کی شیئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ دن بھر ہم مزاحیہ، معلوماتی اور گانوں سے لے کر ہر طرح کی وڈیوز فیس بک پر شیئر کرتے اور دوسروں کی شیئر کردہ وڈیوز دیکھتے رہتے ہیں۔
اکثر وڈیوز پسند آجاتی ہیں ا ور ہم انھیں ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تاکہ آف لائن بھی انھیں باآسانی جب چاہیں دیکھا جا سکے۔ اس کام کے لیے یقیناً آپ نے کئی پروگرامز استعمال کیے ہوں گے لیکن آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک وڈیوز کو کیسے بنا کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ حتیٰ کہ آپ کو کسی قسم کے پلگ اِن کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ ٹپ بہت ہی سادہ ہے اور اسے ہم نے گوگل کروم پر آزمایابھی ہے۔ اس کے ذریعے ہم نے نہایت ہی آسانی اور کامیابی کے ساتھ فیس بک سے وڈیو ڈاؤن لوڈ کی۔

سب سے پہلے تو وڈیو منتخب کریں جسے آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہوں اور اسے گوگل کروم کے نئے ٹیب میں کھول لیں۔
اب ہمیں اس وڈیو کے url میں کچھ ترمیم کرنی ہے۔ فرض کرتے ہیں وڈیو کا یورآر ایل یہ ہے:
https://www.facebook.com/video

اس یوآر ایل کو بدل کر موبائل ورژن کرنا ہو گا۔ اس کے لیے www کو m سے بدل دیں۔ یعنی ہمارا یوآر ایل کچھ اس طرح بن جائے گا:
https://m.facebook.com/video

اب جیسے ہی یوآریل کو بدل کر آپ انٹر پریس کریں گے فیس بک کا موبائل ورژن آپ کے سامنے ہو گا۔ اب وڈیو کو play کر دیں۔ کم از کم پانچ سے دس سیکنڈز اسے چلنے دیں۔ اس کے بعد وڈیو کے اوپر رائٹ کلک کریں تو کھلنے والے مینو میں “Save video as…” کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ اس پر کلک کر کے آپ باآسانی وڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اسمارٹ فون پر بھی یہ طریقہ باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فیس بک ایپلی کیشن کی بجائے کروم براؤزر میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ لاگ اِن اور جو چاہیں فیس بک پر موجود وڈیو ڈاؤن لوڈ کرتے جائیں۔

 فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں -  Fb-videos-download-920x1024
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 43
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum