Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

پندرھویں سال گرہ پر گوگل میں ایک اور اضافہ

Go down

پندرھویں سال گرہ پر گوگل میں ایک اور اضافہ Empty پندرھویں سال گرہ پر گوگل میں ایک اور اضافہ

Post by Munsab Ali Sat Jul 12, 2014 2:27 pm

سائبر ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل کی عمر 15 برس ہوگئی ہے۔ ابتدا میں یہ صرف ایک سرچ انجن تھا۔ تاہم، جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اس کی دیگر سروسز کا بھی آغاز ہوتا گیا۔
ساتھ ہی گوگل کے مالکان نے بہت سی سوشل میڈیا اور شیئرنگ سائٹس، جیسے آرکیٹ، فیس بُک، یو ٹیوب، انفوگرام وغیرہ بھی خرید کر گوگل کا حصّہ بنا لیا اور یوں گوگل سرچ انجن سے مکمل سروس پورٹل بن گیا۔ جب کہ گوگل کی اپنی سروسوں میں گوگل ارتھ، گوگل میپس، جی میل، گوگل ٹرانسلیٹ، گوگل نیوز، گوگل گروپس، گوگل پلے جیسی سروسز کا آغاز ہوتا گیا۔ یہی نہیں گوگل یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہاسی کی آئی ڈی کی مدد سے بہت سی دیگر سروسز سے بھی منسلک ہوا جاسکتا ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ گوگل نے ہارڈویئر سازی کے میدان میں بھی قد جما لیے ہیں۔ اس کی پروڈکٹس میں گوگل گلاس، گوگل ٹی وی، پکسل کروم نوٹ بُک اور سب سے اہم اینڈرائڈ فونز کے لیے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم، جس کی مدد سے اسمارٹ فونز ٹیکنالوجی میں انقلاب آگیا ہے۔ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے مواد کی تلاش کے عمل میں بہتری لانے کے لیے اپنا نظام اَپ گریڈ کیا ہے۔جسے ’’ہمنگ برڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ گزشتہ تین برسوں میں گوگل سرچ کا پہلا بڑا اَپ گریڈ ہے۔گوگل کے مطابق، یہ نظام گذشتہ ایک ماہ سے کام کر رہا ہے اور اس کا اثر گوگل پر ہونے والی 90 فی صد سرچ پر ہوا ہے۔اس پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے گوگل نے اس کی خصوصیات تو بیان نہیں کیں۔ تاہم، کمپنی کے مطابق، ’’ہمنگ برڈ‘‘ طویل اور پیچیدہ سوالات کے لیے کارآمد ہے۔گوگل کے مطابق، یہ نیا الگورِتھم اس لیے اہم ہے کہ اب صارف سرچ انجن سے زیادہ قدرتی اور بات چیت کے طریقے سے رابطہ کرنے کی اُمید رکھ سکتے ہیں۔اپنے پیش رو ’’کیفین‘‘ کے برعکس ’’ہمنگ برڈ‘‘ صرف ویب سائٹس کی فہرست دینے کی بجائے سرچ کے لیے آنے والی درخواستوں کا زیادہ سمجھ داری سے جائزہ لے گا۔کمپنی کی جانب سے اسے اَپ گریڈ کی تشہیری تقریب میں گوگل کی ایک اہل کار نے اس پروگرام کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔اس اہل کار نے پہلے اپنے موبائل فون پراسے ایفل ٹاور کی تصاویر ڈھونڈنے کے لیے کہا اور تصاویر سامنے آنے پر اس کی اونچائی معلوم کرنا چاہی۔ درست جواب ملنے پر اہل کار نے اس کی تعمیر کی تصاویر طلب کیں، جس پر سرچ انجن نے مختلف مراحل کی تصاویر دکھا دیں۔تاہم انٹرنیٹ سرچ کے ایک ماہر ڈینی سلویئن کا کہنا ہے کہ ’’ہمنگ برڈ‘‘ کے اثرات جانچنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ چوں کہ سرچ انجن کی پندرہویں سالگرہ بھی ہے اور اس اَپ گریڈ کی خبر سلیکون ویلی کے اسی گیراج میں میڈیا کے سامنے لائی گئی، جہاں آج سے 15 برس پہلے سرگئی برن اور لیری پیج نے یہ سرچ انجن متعارف کروانے سے قبل کام کیا تھا۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 43
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum