Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

زی یا بلیک واٹر

2 posters

Go down

زی یا بلیک واٹر Empty زی یا بلیک واٹر

Post by Ma Ma Je Sat Apr 19, 2014 1:09 pm

زی یا بلیک واٹر 200px-Xe-Logo.svg
زی (Xe ) یا ایکس ای یا زی سروسز ایل ایل سی (Xe Services LLC ) جس کے پرانے نام بلیک واٹر یا بلیک واٹر ورلڈ وائڈ یا بلیک واٹر یو ایس اے تھے، نجی شعبہ کی ایک فوج ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 1997ء میں وجود میں آئی۔ یہ بلیک واٹر کے نام سے مشہور ہے۔ اب اس کا نام بدل کر زی یا ایکس ای رکھا گیا ہے۔ 1997ء میں اس کا نام بلیک واٹر یو ایس اے تھا جو اکتوبر 2007ء میں بدل کر بلیک واٹر ورلڈ وائڈ رکھا گیا۔ یہ عراق جنگ کی ایک بدنام تنظیم ہے جس نے عراق میں فلوجہ، نجف اور بغداد میں غیر قانونی طور پر عام افراد کو قتل کیا جس کا مقدمہ آج کل ریاستہائے متحدہ امریکہ میں زیرِ سماعت ہے۔ بظاہر اس کا مقصد امریکی سفارت کاروں اور دیگر افراد کا تحفظ ہے مگر تیسری دنیا اور ترقی یافتہ دنیا کے مختلف دانشوروں کے مطابق یہ تنظیم ایسے کاموں میں استعمال ہوتی ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ قانونی وجوہات سے خود نہیں کرنا چاہتا۔ 29 اکتوبر 2007ء کو امریکی شعبۂ ریاست (ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ) نے اس تنظیم کو کسی بھی عدالت میں لانے سے استثناء کر دیا تاکہ اس پر کوئی مقدمہ کامیاب نہ ہو سکے۔ 19 اگست 2009ء کو نیویارک ٹائمز میں مارک مانزیتی نے لکھا کہ سی آئی اے نے زی کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ القاعدہ کے افراد کو دنیا کے مختلف حصوں میں قتل کیا جائے۔  البتہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت کسی ایسے تعلق سے انکار کرتی ہے اور بلیک واٹر کو ایک نجی شعبہ کا ادارہ سمجھتی ہے۔
زی (بلیک واٹر) کی عراق میں سرگرمیاں
2008
ء میں زی یا بلیک واٹر نے سترہ عراقی شہریوں کو بلا کسی طیش کے قتل کر دیا جس پر امریکہ میں ان پر مقدمہ درج ہوا جس سے بعد میں انہیں مستثنیٰ قرار دیا گیا مگر پانچ پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔[1] دسمبر 2009ء میں امریکی عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ کو خارج کر دیا۔[2] ورجینیا کی عدالت میں دو سابقہ بلیک واٹر کے ملازمین نے بیان دیا ہے کہ وہ جب عراق میں تعینات تھے تو ان کے سربراہ اور بلیک واٹر کے مالک ایرک پرنس خود کو ایک ایسا صلیبی کہتا تھا جس کا کام دنیا سے مسلمانوں کے وجود کو پاک کرنا اور اسلام کو ختم کرنا ہے اور وہ عراق میں عوام کو قتل کرنے کی ترغیب دیتا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے اپنے ہی کچھ ملازمین کا قتل کروایا جن سے یہ خطرہ تھا کہ وہ امریکہ کی فیڈرل کورٹ میں کوئی بیان دے دیں گے واضح رہے کہ یہ بیانات عدالت میں دیے گئے ہیں جن کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا
Ma Ma Je
Ma Ma Je

Goat
192
Join date/تاریخ شمولیت : 18.04.2014
Age/عمر : 69

Back to top Go down

زی یا بلیک واٹر Empty Re: زی یا بلیک واٹر

Post by Ma Ma Je Sat Apr 19, 2014 1:25 pm

شرعی حیثیت
پاکستان کے سیاسی و مذہبی رہنماء مولانا فضل الرحمٰن نے فتویٰ دیا ہے کہ چونکہ یہ تنظیم ایک قاتلوں کا گروہ (ڈیتھ سکواڈ) ہے اس لیے اس میں شامل ہونا اور اس کے لیے کام کرنا شرعاً حرام ہے
Ma Ma Je
Ma Ma Je

Goat
192
Join date/تاریخ شمولیت : 18.04.2014
Age/عمر : 69

Back to top Go down

زی یا بلیک واٹر Empty Re: زی یا بلیک واٹر

Post by Ma Ma Je Sat Apr 19, 2014 1:46 pm

زی (بلیک واٹر) کی پاکستان میں سرگرمیاں

زی یا بلیک واٹر کی سرگرمیاں پاکستان میں مشکوک ہیں۔ اخبارات و جرائد متواتر ایسے واقعات بیان کر رہے ہیں جس میں زی یا بلیک واٹر ملوث ہے مگر امریکی سفارت خانے اور پاکستان کی سرکاری سطح پر ان کی پاکستان میں موجودگی کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اگرچہ امریکی سفارت خانے نے تسلیم کیا کہ انہوں نے 200 گھر اسلام آباد میں کرایے پر لے رکھے ہیں اور سفارت خانہ میں ایسی توسیع ہو رہی ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی  مگر سفارت خانہ وہ حکومت پاکستان اس بات کو بلیک واٹر یا زی سے علیحدہ سمجھتے ہیں۔ چین کے سفیر نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے مگر وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ ہم چین کی تشویش دور کریں گے۔ اس تنظیم کے مسلح امریکی افراد اسلام آباد میں کھلے عام گھومتے ہیں جن کا ٹریفک پولیس نے 6 ستمبر 2009ء کو تیز رفتاری کی بنیاد پر چالان بھی کیا۔ اس کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ تھانے جاکر تو ان امریکیوں کو چھڑا لیا جاتا ہے اس لیے وہ یہیں ان کا چالان کرے گا۔ ان مسلح افراد نے اردگرد کھڑے عوام سے ڈر کر یہ چالان کروا لیا۔ ۔ ایک اور واقعہ میں چار امریکی افراد کو کالے شیشوں کی جیپ میں آٹومیٹک ہتھیاروں سمیت ایک ناکے پر روکا گیا تو انہوں نے اپنا تعارف بلیک واٹر کے تعلق سے کروایا۔ جب انہیں تھانے لے جایا گیا تو وہاں امریکی سفارت خانے کے افراد پہنچ گئے جن کے ساتھ فوج کے ایک کیپٹن اور پولیس کے ایک ایس پی آفتاب ناصر تھے جنہوں نے پولیس والوں کو ڈرا دھمکا کر ان چاروں کو رہا کروالیا۔  ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ زی پاکستان کے چھ شہروں میں ڈیرہ ڈالنے لگی ہے۔  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق زی کے اہلکار امریکی سی آئی اے کے اہلکاروں کی جگہ پاکستان اور افغانستان میں موجودہ خفیہ اڈوں پر ڈرون طیاروں پر ’ہیل فائر‘ میزائل اور پانچ سو پونڈ وزنی لیز گائیڈڈ میزائل لگانے کا کام کرتے رہے ہیں۔ یہ کام ماضی میں سی آئی اے کے اپنے ماہر انجام دیتے تھے۔  امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ اس قسم کی کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ تو ہزار میرینز پاکستان آ رہے ہیں اور نہ ہی زی یا بلیک واٹر پاکستان میں کوئی کام کر رہی ہے۔  اسلام آباد کے جس علاقے میں بلیک واٹر کے کارندے رہائش پذیر ہیں وہاں مقامی لوگوں کو رات کے وقت سڑک پر نکلنے پر ان بدمعاشوں کی طرف سے مارپیٹ کا سامنا ہے۔[

پاکستانی جوہری تنصیبات کے قریب سہالہ کالج میں کئی برسوں سے موجود امریکی جنگجؤں کی تعیناتی کی خبر عام ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے ان امریکیوں کو سفارتخانہ میں منتقل ہونے کی ہدایت کی۔

امریکی 'سفارتکار' جعلی اجازہ طبق گاڑیوں میں گھومتے گرفتار ہوئے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پرویز مشرف کے دور حکومت سے بہت سے امریکیوں کو قانون سے بچنے کے لیے سفارتکار کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
Ma Ma Je
Ma Ma Je

Goat
192
Join date/تاریخ شمولیت : 18.04.2014
Age/عمر : 69

Back to top Go down

زی یا بلیک واٹر Empty Re: زی یا بلیک واٹر

Post by Shah Khan Sat Apr 19, 2014 6:51 pm

bounce  affraid  Evil or Very Mad
Shah Khan
Shah Khan

Goat
11
Join date/تاریخ شمولیت : 06.04.2014
Age/عمر : 57
Location/مقام : singhapor

Back to top Go down

زی یا بلیک واٹر Empty Re: زی یا بلیک واٹر

Post by Sponsored content


Sponsored content


Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum