Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

جانوروں کے بارے میں حیرت انگیز معلومات

Go down

جانوروں کے بارے میں حیرت انگیز معلومات Empty جانوروں کے بارے میں حیرت انگیز معلومات

Post by Munsab Ali Mon Mar 17, 2014 4:05 pm

دیکھنے میں بالکل عام نظر آنے والے کچھ جانور حیران کن خصوصیات کے مالک ہیں

غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک فطرت کے چند شاہکار ایسے بھی ہیں جودیکھنے میں بھلے ہی بالکل دوسرے جانوروں جیسے اور معمولی نظر آتے ہیں، مگر اس کی کچھ شاندار خصوصیات انہیں دوسرے تمام حیوانات سے منفرد بناتی ہیں۔۔۔۔۔ جیسا کہ کچھ کیڑے مکوڑے ایسے ہیں جو اپنے وزن سے 100 گنا زیادہ خوراک کھا جاتے ہیں، اور کچھ جنگلی جانوروں کی رفتاراتنی تیز ہے کہ ماہر ترین ایتھلیٹ بھی ان سے پیچھے رہ جائیں۔۔۔۔۔ لیکن ان سب سے حیران کن ” بلو ہیل ” کو کہا جائے گا۔۔۔۔۔۔ جس کی غیر معمولی جسامت کے باعث اسے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی مخلوق ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
سب سے طویل العمر۔۔۔۔۔ کچھوا
 1.35  میٹر لمبا، دنیا کا سب سے بڑا کچھوا، گلاپا گوس ٹورٹوائز (Galapagos Tortoise) ہے، عام طور پر کچھوے 150 سال سے زائد عمر تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ریکاڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ 1777 ء میں برطانیہ کے کیپٹن کک کی جانب سے ریاست تانگا کے مہاراجہ کو دئیے جانے والا کچھوا، سب سے طویل العمر کچھوا تھا، جوکہ1965ء کے اواخر تک زندہ رہا۔ اسکی عمر کا تخمینہ تقریباً 188 سال لگایا گیا ہے۔
سب سے خوش خوراک ۔۔۔۔۔ کیٹرپلر
کیاآپ نے کبھی اپنی پسندیدہ تتلی کو اس وقت دیکھا ہے جب وہ محض ایک ”لاروا” (سنڈی) کی صورت میں پودوں پر چپکی رہتی ہے؟ ۔۔۔۔۔ جی ہاں کیٹر پلر (Caterpiller)  کے نام سے مقبول یہ کیڑا اتنا ”پیٹو” ہوتا ہے کہ آٹھ ہفتوں تک روزانہ اپنے وزن سے 100گنازیادہ خوراک چٹ کر جاتا ہے۔ ویسے ” کیٹرپلرز” کے علاوہ چوہوں کی قسم کا دوسرا جانور چھچھوندر بھی بہت زیادہ کھانے والے جانوروں میں شامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی بھوک ختم نہیں ہوتی اور وہ ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں۔
سب سے ماہر غوطہ خور۔۔۔۔۔۔ اسپرم وھیل
اسپرم وھیل دنیا کے سب سے بڑے مخروطی دانتوں والی وھیل مانی جاتی ہے۔ اس کا وزن 70 ٹن ہے۔۔۔۔جب کہ لمبائی تقریباً 18.5 میٹر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپرم وھیل اپنے شکار کی تلاش میں تین ہزار میٹر گہرائی میں پہنچ جاتی ہے۔
سب سے طاقتور ۔۔۔۔۔۔۔گینڈا  بھنورا
ان کے سر پر سینگ نما ابھار پیچھے کے رخ پر ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے انہیں (Rhinoceros Beetle)  یعنی ” گینڈابھونرا” کہا جاتا ہے۔ ان کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اپنے وزن سے 850 گنابڑی چیز کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ اسی طرح ہے جیسے کوئی انسان 50 ٹن وزنی آرمی ٹینک کو دھکا لگانے کی کوشش کرے۔ دنیا کی سب سے تیز ترین بیٹل، ٹائیگر بیٹل کو کہا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنے شکار کو پکڑنے کے لیے 60 سینٹی میٹر کا فاصلہ سیکنڈمیں طے کر سکتی ہے۔
 سب سے تیز رفتار ۔۔۔۔۔چیتا
چیتا۔۔۔۔ تمام زمینی جانوروں میں سب سے زیادہ رفتار کا حامل ہے۔ اس کی تیز رفتاری کا عالم یہ ہے کہ وہ 100 کلو میٹر کا راستہ چند سیکنڈ میں طے کرنے کی صلاخیت رکھتا ہے۔
 سب سے زیادہ چیخنے والا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہائو لرمنکی
 زمین پر موجود تمام جانوروں میں اگر کوئی سب سے زیادہ چیخنے چلانے اور شور مچانے کے لیے مشہور ہے تو وہ جنوبی امریکہ کا ایک بندر ہے۔ سرخ اور سیاہ رنگ کے ان بندروں کو ان کی اس خصوصیت کی بناء پر ہائو لرمنکی (Howler monkey)  یعنی چیخنے چلانے والابندر کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ جنوبی امریکا کے جنگلوں میں پائے جانے والے یہ بندر عام طور پر گروپ کی شکل میں رہتے ہیں، ہر گروپ میں 10 سے15بندر شامل ہوتے ہیں۔ ہر گروپ کا اپنا ایک مخصوص علاقہ ہوتا ہے اور اگرکسی دوسرے گروپ کا بندر ان کے علاقے میں گھس جائے تو یہ چیخ چیخ کر اسے اپنے علاقے سے نکال دیتے ہیں۔ ان کے چیخنے چلانے کی آواز اس قدر تیز ہوتی ہے کہ 5 کلو میٹر تک باآسانی سنی جا سکتی ہے۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 43
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum