Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں

Go down

ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Empty ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں

Post by Munsab Ali Sat Nov 01, 2014 11:11 am

ونڈوز ایکس پی ایک کامیاب ترین آپریٹنگ سسٹم ہے۔اپنی ریلیز سے لے کر آج تک یہ آپریٹنگ سسٹم بڑی تعداد میں استعمال ہو رہا ہے خاص کر ہمارے ملک میں آج بھی ایکس پی کے صارفین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ویسے اب ونڈوز سیون اور ایٹ کا زمانہ ہے۔ ان سے پہلے مائیکروسافٹ ونڈوز وستا بھی پیش کر چکا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ 2014 میں بند کر دے گا لیکن پھر اس تاریخ کو آگے بڑھا کر وسط 2015 کرنا پڑا کیونکہ ہمارے ہاں آج بھی ایسے پروگرامز موجود ہیں جنھیں ونڈوز ایکس پی کے لیے بنایاگیا تھا اور یہ پروگرام ایکس پی میں ہی اپنی سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں۔
ونڈوز ایکس پی لاکھ اچھا آپریٹنگ سسٹم سہی لیکن ونڈوز سیون کے موجود ہوتے ہوئے بھی اسے استعمال کرنا کافی گھاٹے کا سودا ہے۔ دوسری بات تیزی سے ترقی کرتا ہارڈ ویئر ہے جو ونڈوز ایکس پی کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔
ونڈوز سیون ہر لحاظ سے ایک جدید اور محفوظ آپریٹنگ سسٹم ہے جس پر تمام پروگرامز کی کارکردگی بہترین ہے۔ لیکن تاحال ہمارے پاس ایسی ایپلی کیشنز اور پروگرامز موجود ہیں جو ونڈوز سیون کے ساتھ چلنے کے قابل نہیں۔ سافٹ ویئر یا ڈرائیور اپ ڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے ہم انھیں ونڈوز سیون پر استعمال نہیں کر سکتے۔ مائیکروسافٹ نے اسی صورت حال کے پیش نظر ’’ونڈوز ایکس پی موڈ‘‘ فراہم کر رکھا ہے۔
ونڈوز ایکس پی موڈ دراصل ونڈوز ورچوئل (مجازی) پی سی کے لیے ایک ورچوئل مشین پیکیج ہے، جس میں جینوئن لائسنس کی حامل ونڈوز ایکس پی سروس پیک تھری پہلے سے انسٹال ہوتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی موڈ کو آپ ونڈوز سیون میں بطور ایک پروگرام انسٹال کرتے ہیں اور اس طرح ونڈوز سیون میں رہتے ہوئے ونڈوز ایکس پی کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی موڈ، ونڈوز سیون کے اسٹارٹ مینو میں موجود ہوتا ہے۔
ونڈوز ایکس پی موڈ میں چلنے والے تمام پروگرامز کو کسی بھی طرح کے compatibility مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، کیونکہ وہ ونڈوز سیون میں نہیں بلکہ براہ راست ونڈوز ایکس پی پر چل رہے ہوتے ہیں اور ریموٹ ڈیسک ٹاپ پروٹول کی مدد سے ونڈوز سیون پر نظر آرہے ہوتے ہیں۔
ونڈوز 7پروفیشنل، انٹرپرائز اور الٹی میٹ کے لیے ونڈوز ایکس پی موڈ بالکل مفت دستیاب ہے۔ دیگر آپریٹنگز سسٹم کے لیے یہ کارآمد نہیں ہے۔
VMware Player اور VMware Workstation کے ذریعے بھی ایکس پی موڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ہم آپ کو بتائیں گے اسے کس طرح ونڈوز ورچوئل پی سی کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔
اس کام کے لیے آپ کو ونڈوز ورچوئل پی سی اور ونڈوز ایکس پی موڈ دو چیزیں ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں گی جو کہ درج ذیل ربط سے آپ مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
ونڈوز ایکس پی موڈ
ورچوئل پی سی آپ اپنے آپریٹنگ سسٹم کے اعتبار سے 32بِٹ یا 64 بِٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں(تصویر: 01)۔
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-1
اگر آپ بتیس بِٹ آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں تو x86 ورژن جبکہ چونسٹھ بِٹ ہو تو x64 ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ دونوں کا سائز لگ بھگ پندرہ ایم بی ہے۔
دوسری چیز جو آپ کو ڈاؤن لوڈ کرنی ہو گی وہ XP Mode ہے۔ چونکہ اس کے اندر مکمل ونڈوز ایکس پی انسٹال حالت میں موجود ہوتی ہے اس لیے اس کا سائز تھوڑا زیادہ یعنی 470 ایم بی ہے۔
ڈاؤن لوڈنگ مکمل ہونے کے بعد آپ ونڈوز ایکس پی موڈ کی انسٹالیشن شروع کر سکتے ہیں۔
پہلے ایکس پی موڈ کی فائل کو چلائیں۔ فائل ایکسٹریکٹ ہونا شروع ہو جائے گی۔(تصویر: 02)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-2-1024x768
یہ مکمل ہونے کے بعد انسٹالیشن خود بخود شروع ہو جائے گی۔ پہلی اسکرین پر آپ سے لوکیشن پوچھی جائے گی۔ اسے بدلے بغیر نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر: 03)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-3-1024x768
سیٹ اپ مکمل ہو جائے تو Finish کے بٹن پر کلک کر کےاسے بند کر دیں۔(تصویر: 04)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-4-1024x768
اب ونڈوز ورچوئل پی سی کی ڈاؤن لوڈ کی گئی فائل کو چلائیں۔
انسٹالیشن کے پہلے مرحلے پر آپ کو لائسنس دکھایا جائے گا۔ I accept کے بٹن پر کلک کر کے آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔(تصویر: 05)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-5-1024x768
اسے کچھ اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ اگر یہ اپ ڈیٹس کے لیے کہے تو Yes کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر: 06)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-6-1024x768
انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد سسٹم ایک دفعہ ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اپنی تمام کھلی فائلز کو save کر کے Restart now کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ یہ کام انجام دے سکتے ہیں۔(تصویر: 07)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-7-1024x768
سسٹم جب بوٹ ہو جائے تو اسٹارٹ مینو میں دیکھیں۔ ونڈوز ایکس پی موڈ اور ونڈوز ورچوئل پی سی موجود ہو ں گے۔(تصویر: 08)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-8-1024x768
یہاں موجود ونڈوز ایکس پی موڈ پر کلک کر کے اسے چلائیں۔
ایک دفعہ پھر آپ کو لائسنس پڑھنا ہو گا۔ لائسنس کو Accept کرتے ہوئے نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر: 09)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-9-1024x768
آپ سے ونڈوز ایکس پی موڈ ورچوئل مشین کا پاس ورڈ سیٹ کرنے کا کہا جائے گا۔ پاس ورڈ ٹائپ کریں اور نیچے موجود نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر: 10)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-10-1024x768
کوئی آسان سا پاس ورڈ رکھیں جسے آپ یاد رکھ سکیں یا بہتر ہے کہ نیچے موجود Remember credentials کے چیک باکس کو چیک لگا دیں تاکہ آپ کو بار بار پاس ورڈ نہ ڈالنا پڑے۔
اگلی اسکرین پر آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ ونڈوز ایکس پی کی خود کار اپ ڈیٹس فعال رکھنا چاہتے ہیں؟ (تصویر: 11) ۔
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-11-1024x768
اس تمام کارروائی کے بعد ایکس پی موڈ پہلی رونمائی کے لیے تیاری شروع کر دے گا۔(تصویر: 12)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-12-1024x768
سیٹ اپ مکمل ہونے کے بعد ورچوئل پی سی میں ونڈوز ایکس پی آپ کے سامنے موجود ہو گی۔(تصویر: 13)
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں Install-Windows-Xp-Mode-in-Windows-7-Step-13-1024x640
لیجیے اب آپ کے پاس ونڈوز سیون کے اندر ایک عدد ونڈوز ایکس پی بھی موجود ہے۔ ونڈوز ایکس پی کو فل اسکرین کر کے استعمال کرنے سے ایسا لگے گا جیسے واقعی آپ ونڈوز ایکس پی ہی استعمال کر رہے ہوں۔
ایکس پی موڈ سے آپ اپنے سسٹم کی ڈرائیوز اور تمام فائلز تک مائی کمپیوٹر میں جا کر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ البتہ کوئی سافٹ ویئر یا پروگرام استعمال کرنے کے لیے آپ کو اسے ونڈوز ایکس پی میں رہتے ہوئے انسٹال کرنا ہو گا۔ اس طرح وہ پروگرام جو صرف ونڈوز ایکس پی میں یا ونڈوز ایکس پی میں بہتر طور پر چلتے ہوں انھیں آپ ونڈوز سیون میں رہتے ہوئے ایکس پی موڈ کے ذریعے باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 43
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum