ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں
Page 1 of 1
ونڈوز سیون میں ونڈوز ایکس پی موڈ استعمال کریں
ونڈوز ایکس پی ایک کامیاب ترین آپریٹنگ سسٹم ہے۔اپنی ریلیز سے لے کر آج تک یہ آپریٹنگ سسٹم بڑی تعداد میں استعمال ہو رہا ہے خاص کر ہمارے ملک میں آج بھی ایکس پی کے صارفین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ویسے اب ونڈوز سیون اور ایٹ کا زمانہ ہے۔ ان سے پہلے مائیکروسافٹ ونڈوز وستا بھی پیش کر چکا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ 2014 میں بند کر دے گا لیکن پھر اس تاریخ کو آگے بڑھا کر وسط 2015 کرنا پڑا کیونکہ ہمارے ہاں آج بھی ایسے پروگرامز موجود ہیں جنھیں ونڈوز ایکس پی کے لیے بنایاگیا تھا اور یہ پروگرام ایکس پی میں ہی اپنی سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں۔
ونڈوز ایکس پی لاکھ اچھا آپریٹنگ سسٹم سہی لیکن ونڈوز سیون کے موجود ہوتے ہوئے بھی اسے استعمال کرنا کافی گھاٹے کا سودا ہے۔ دوسری بات تیزی سے ترقی کرتا ہارڈ ویئر ہے جو ونڈوز ایکس پی کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔
ونڈوز سیون ہر لحاظ سے ایک جدید اور محفوظ آپریٹنگ سسٹم ہے جس پر تمام پروگرامز کی کارکردگی بہترین ہے۔ لیکن تاحال ہمارے پاس ایسی ایپلی کیشنز اور پروگرامز موجود ہیں جو ونڈوز سیون کے ساتھ چلنے کے قابل نہیں۔ سافٹ ویئر یا ڈرائیور اپ ڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے ہم انھیں ونڈوز سیون پر استعمال نہیں کر سکتے۔ مائیکروسافٹ نے اسی صورت حال کے پیش نظر ’’ونڈوز ایکس پی موڈ‘‘ فراہم کر رکھا ہے۔

ونڈوز ایکس پی موڈ دراصل ونڈوز ورچوئل (مجازی) پی سی کے لیے ایک ورچوئل مشین پیکیج ہے، جس میں جینوئن لائسنس کی حامل ونڈوز ایکس پی سروس پیک تھری پہلے سے انسٹال ہوتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی موڈ کو آپ ونڈوز سیون میں بطور ایک پروگرام انسٹال کرتے ہیں اور اس طرح ونڈوز سیون میں رہتے ہوئے ونڈوز ایکس پی کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی موڈ، ونڈوز سیون کے اسٹارٹ مینو میں موجود ہوتا ہے۔
ونڈوز ایکس پی موڈ میں چلنے والے تمام پروگرامز کو کسی بھی طرح کے compatibility مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، کیونکہ وہ ونڈوز سیون میں نہیں بلکہ براہ راست ونڈوز ایکس پی پر چل رہے ہوتے ہیں اور ریموٹ ڈیسک ٹاپ پروٹول کی مدد سے ونڈوز سیون پر نظر آرہے ہوتے ہیں۔
ونڈوز 7پروفیشنل، انٹرپرائز اور الٹی میٹ کے لیے ونڈوز ایکس پی موڈ بالکل مفت دستیاب ہے۔ دیگر آپریٹنگز سسٹم کے لیے یہ کارآمد نہیں ہے۔

VMware Player اور VMware Workstation کے ذریعے بھی ایکس پی موڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ہم آپ کو بتائیں گے اسے کس طرح ونڈوز ورچوئل پی سی کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔
اس کام کے لیے آپ کو ونڈوز ورچوئل پی سی اور ونڈوز ایکس پی موڈ دو چیزیں ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں گی جو کہ درج ذیل ربط سے آپ مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
ونڈوز ایکس پی موڈ
اس کام کے لیے آپ کو ونڈوز ورچوئل پی سی اور ونڈوز ایکس پی موڈ دو چیزیں ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں گی جو کہ درج ذیل ربط سے آپ مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
ونڈوز ایکس پی موڈ
ورچوئل پی سی آپ اپنے آپریٹنگ سسٹم کے اعتبار سے 32بِٹ یا 64 بِٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں(تصویر: 01)۔
اگر آپ بتیس بِٹ آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں تو x86 ورژن جبکہ چونسٹھ بِٹ ہو تو x64 ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ دونوں کا سائز لگ بھگ پندرہ ایم بی ہے۔
دوسری چیز جو آپ کو ڈاؤن لوڈ کرنی ہو گی وہ XP Mode ہے۔ چونکہ اس کے اندر مکمل ونڈوز ایکس پی انسٹال حالت میں موجود ہوتی ہے اس لیے اس کا سائز تھوڑا زیادہ یعنی 470 ایم بی ہے۔
ڈاؤن لوڈنگ مکمل ہونے کے بعد آپ ونڈوز ایکس پی موڈ کی انسٹالیشن شروع کر سکتے ہیں۔
پہلے ایکس پی موڈ کی فائل کو چلائیں۔ فائل ایکسٹریکٹ ہونا شروع ہو جائے گی۔(تصویر: 02)
یہ مکمل ہونے کے بعد انسٹالیشن خود بخود شروع ہو جائے گی۔ پہلی اسکرین پر آپ سے لوکیشن پوچھی جائے گی۔ اسے بدلے بغیر نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر: 03)
سیٹ اپ مکمل ہو جائے تو Finish کے بٹن پر کلک کر کےاسے بند کر دیں۔(تصویر: 04)
اب ونڈوز ورچوئل پی سی کی ڈاؤن لوڈ کی گئی فائل کو چلائیں۔
انسٹالیشن کے پہلے مرحلے پر آپ کو لائسنس دکھایا جائے گا۔ I accept کے بٹن پر کلک کر کے آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔(تصویر: 05)
انسٹالیشن کے پہلے مرحلے پر آپ کو لائسنس دکھایا جائے گا۔ I accept کے بٹن پر کلک کر کے آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔(تصویر: 05)
اسے کچھ اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ اگر یہ اپ ڈیٹس کے لیے کہے تو Yes کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر: 06)
انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد سسٹم ایک دفعہ ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اپنی تمام کھلی فائلز کو save کر کے Restart now کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ یہ کام انجام دے سکتے ہیں۔(تصویر: 07)
سسٹم جب بوٹ ہو جائے تو اسٹارٹ مینو میں دیکھیں۔ ونڈوز ایکس پی موڈ اور ونڈوز ورچوئل پی سی موجود ہو ں گے۔(تصویر: 08)
یہاں موجود ونڈوز ایکس پی موڈ پر کلک کر کے اسے چلائیں۔
ایک دفعہ پھر آپ کو لائسنس پڑھنا ہو گا۔ لائسنس کو Accept کرتے ہوئے نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر: 09)
آپ سے ونڈوز ایکس پی موڈ ورچوئل مشین کا پاس ورڈ سیٹ کرنے کا کہا جائے گا۔ پاس ورڈ ٹائپ کریں اور نیچے موجود نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر: 10)
کوئی آسان سا پاس ورڈ رکھیں جسے آپ یاد رکھ سکیں یا بہتر ہے کہ نیچے موجود Remember credentials کے چیک باکس کو چیک لگا دیں تاکہ آپ کو بار بار پاس ورڈ نہ ڈالنا پڑے۔
اگلی اسکرین پر آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ ونڈوز ایکس پی کی خود کار اپ ڈیٹس فعال رکھنا چاہتے ہیں؟ (تصویر: 11) ۔
اس تمام کارروائی کے بعد ایکس پی موڈ پہلی رونمائی کے لیے تیاری شروع کر دے گا۔(تصویر: 12)
سیٹ اپ مکمل ہونے کے بعد ورچوئل پی سی میں ونڈوز ایکس پی آپ کے سامنے موجود ہو گی۔(تصویر: 13)
لیجیے اب آپ کے پاس ونڈوز سیون کے اندر ایک عدد ونڈوز ایکس پی بھی موجود ہے۔ ونڈوز ایکس پی کو فل اسکرین کر کے استعمال کرنے سے ایسا لگے گا جیسے واقعی آپ ونڈوز ایکس پی ہی استعمال کر رہے ہوں۔
ایکس پی موڈ سے آپ اپنے سسٹم کی ڈرائیوز اور تمام فائلز تک مائی کمپیوٹر میں جا کر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ البتہ کوئی سافٹ ویئر یا پروگرام استعمال کرنے کے لیے آپ کو اسے ونڈوز ایکس پی میں رہتے ہوئے انسٹال کرنا ہو گا۔ اس طرح وہ پروگرام جو صرف ونڈوز ایکس پی میں یا ونڈوز ایکس پی میں بہتر طور پر چلتے ہوں انھیں آپ ونڈوز سیون میں رہتے ہوئے ایکس پی موڈ کے ذریعے باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔
Similar topics
» عزیز دوستو اگر آپ پہلے سے ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں
» ونڈوز سیون ٹیوٹوریلز اینڈ ٹپس سیریز
» ونڈوز سیون ٹیوٹوریلز اینڈ ٹپس سیریز
» ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ
» آفس 2007 میں آٹو ٹیکسٹ استعمال کرنا
» ونڈوز سیون ٹیوٹوریلز اینڈ ٹپس سیریز
» ونڈوز سیون ٹیوٹوریلز اینڈ ٹپس سیریز
» ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ
» آفس 2007 میں آٹو ٹیکسٹ استعمال کرنا
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali