Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

پھولوں سے علاج

Go down

پھولوں سے علاج  Empty پھولوں سے علاج

Post by Munsab Ali Mon Feb 23, 2015 1:27 pm

پھلوں اور سبزیوں میں موجود اجزاءمیں کئی طبی فوائد پنہاں ہوتے ہیں، جو نہ صرف مختلف بیماریوں سے حفاظت میں موثر ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ جسمانی صحت و تندرستی کے لئے بھی نہایت مفید ہیں۔ اور بند گوبھی کا شمار ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے طبی فوائد کئی موذی امراض سے حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جدید میڈیکل سائنس کے مطابق بند گوبھی میں سلفر اور مختلف ضروری وٹامنز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، جو نہ صرف بیماریوں سے بچاﺅ بلکہ جسمانی قوت کے لئے بھی نہایت سود مند ہے۔ یہاں ہم آپ کو بند گوبھی کے چند اہم ترین فوائد سے روشناس کروائیں گے۔
وزن گھٹانا: ایک کپ پکی ہوئی بند گوبھی میں 33کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس سبزی میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر(ریشہ) کی اچھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے، جو وزن گھٹانے کے لئے مدد گار تصور کی جاتی ہے۔
دماغی غذا: بند گوبھی میں وٹامن کے اور اینتھوکینین نامی جزو پایا جاتا ہے، جو ذہنی عمل کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ بند گوبھی اعصابی نظام کو تباہ ہونے سے بچانے کے علاوہ الزائمر کے خلاف آپ کی طاقت کو بھی بڑھا دیتی ہے۔
جلدی صحت: بندگوبھی سلفر سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنی جلد کو خشک اور دانوں کو ختم کرتا ہے۔ سلفر بالوں، ناخن اور جلد کی صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔
یورک ایسڈ: وٹامن سی اور سلفر کا ایک فائدہ یورک ایسڈ سے بچاﺅ بھی ہے۔
کینسر: بندگوبھی میں شامل لیوپیول، سنگرین اور سلفر جیسے اجزاءٹیومر کی نشوونما کوروک دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق چھاتی کے کینسر کا شکار خواتین کی خوراک میں خاص طور پر بند گوبھی کو شامل کرنا نہایت ضروری ہے۔
درج بالا فوائد کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بند گوبھی میں شامل مرکبات سردرد، الکوحل کے مضر اثرات، ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس، گنجا پن سے بچاﺅ اور بچوںکی نشوونما کے لئے نہایت سود مند ہے۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 43
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum