Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

Go down

[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Empty [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

Post by Munsab Ali Sat Apr 26, 2014 10:42 am

گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں تھری جیلائسنس کی نیلامی کا بہت چرچا ہے، اور اب تو حکومتی اعلان کے مطابق تھری جی کے ساتھ فور جی لائسنس بھی فروخت کیے جائیں گے۔ لیکن آخر یہ تھری جی اور فور جی ہے کیا بلا؟ اور اس ٹیکنالوجی کے آنے یا نہ آنے پاکستانی عوام کو کیا فائدہ یا نقصان ہوگا؟
تھری جی کے بارے میں جاننے سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ اصل میں یہ ’جی‘ کیا چیز ہے؟ اس سے مراد موبائل ٹیکنالوجی کی جنریشن ہے، جس میں ٹاور میں نصب سامان اور موبائل فون دونوں شامل ہیں۔ 1980 میں وائرلیس (موبائل) ٹیکنالوجی کی پہلی نسل متعارف کروائی گئی۔ ون جی میں اینالاگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور ہوا کے دوش پر صوتی پیغامات پہنچانے کی سہولت سب سے پہلے جاپان میں فراہم کی گئی۔
1991 میں فن لینڈ میں 2G ٹیکنالوجی کا آغاز کیا گیا اوراس میں ڈیجیٹل GSM, CDMA اور دیگر موبائل کمیونیکیشن سٹینڈرڈز کی بنیاد رکھی گئی۔
2G میں صاف وائس کالز کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس، پکچر میسجز اور MMS جیسی سروسز کا بھی آغاز کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج بھی موبائل کمیونیکیشن کے لیے یہی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔
بعد ازاں موبائل انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تیز رفتار GPRS اور EDGE سروسز متعارف کروائی گئی جسکی بدولت موبائل پر انٹرنیٹ کی زیادہ رفتار حاصل کی جاسکتی ہے۔ اسے عام طور پر تھری جی اور ٹو جی کے درمیانی ٹیکنالوجی جانا جاتا ہے اور اسکا نام 2.5G رکھا گیا ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں اور EDGE سروس دستیاب ہے۔ اس وقت جی پی آر ایس سروس کے ذریعے صارفین کو 15 سے 20 کلو بائیٹ فی سیکنڈ کی رفتار فراہم کی جاتی ہے۔
تھری جی ٹیکنالوجی کا آغاز 2001 میں جاپان میں کیا گیا، پرانی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں تھری جی زیادہ تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر اور بہتر نیٹورک سروسز فراہم کرتی ہے۔
تھری جی کے ذریعے موبائل صارفین کو تیز رفتار براڈبینڈ انٹرنیٹ فراہم کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ موبائل فون پر ویڈیو سٹریمنگ، لائیو ٹیلی ویژن، ویڈیو کانفرنسنگ، تیز رفتار انٹرنیٹ براؤزنگ اور دیگر سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہEVO اور WiMAX بھی دراصل تھری جی ٹیکنالوجی ہی ہیں۔
تھری جی کے تحت صارفین کو 512Kbps سے 3.1Mbps تک انٹرنیٹ سپیڈ فراہم کی جاسکتی ہے۔ یعنی جتنی سپیڈ پی ٹی سی ایل کی ایوو سروس آپ کو فراہم کرتی ہے آپ اب اتنی سپیڈ اپنے موبائل پر حاصل کرسکتے ہیں اور اسکی مدد سے سکائپ، وائبر اور دیگر انٹرنیٹ سروس بلا تعطل استعمال کرسکیں گے۔ یعنی اب صارفین کو موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کے وائی فائی کا محتاج نہیں رہنا پڑے گا، اور آپ جب چاہے جہاں چاہے موبائل پر تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔


Last edited by Admin on Sat Apr 26, 2014 10:50 am; edited 1 time in total
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Empty Re: [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

Post by Munsab Ali Sat Apr 26, 2014 10:43 am

فور جی اس وقت سب سے تیز رفتار موبائل کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جہاں روایتی کالز، ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس جیسی سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں وہیں آپ 100Mbps  تیز رفتار موبائل براڈبینڈ کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ فور جی میں IP-based وائس کالز، آن لائن گیمنگ اور ایچ ڈی سٹریمنگ کے فیچرز شامل ہیں۔ یہ سروس اس وقت دنیا کے گنے چنے ترقی یافتہ ممالک میں میسر ہے اور اسکے تحت صارفین زیادہ تر موبائل انٹرنیٹ کا ہی استعمال کرتے ہیں۔
یہاں یہ بات نوٹ کرلیجئے کہ ہر نئی موبائل جنریشن کے لیے موبائل ٹاورز اور موبائل فون کو اپگریڈ کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ کے پاس تھری جی فون ہے تو آپ اس پر فور جی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرسکتے۔ لیکن اگر آپ کے پاس فور جی فون جیسے آئی فون 5S یا گلیکسی ایس 4 ہے تو آپ اسے نہ صرف فور جی نیٹورک، بلکہ تھری جی یا جی پی آر ایس کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت موجودہ جی پی آر ایس اور نئی آنے والی تھری جی / فور جی ٹیکنالوجی میں انٹرنیٹ کی رفتار کا موازنہ اس چارٹ میں ملاحظہ کیجئے
[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ 4g-table
اس وقت تھری جی سروس دنیا کے کم و بیش ڈیڑھ سو سے زائد ممالک میں موجود ہے تاہم فور جی سروس فراہم کرنے والے ممالک گنے چنے ہی ہیں۔ پاکستان میں اس وقت تین ٹیلی کام کمپنیاں فوری طور پر تھری جی سروس شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ اس نئی سروس سے صارفین کو فائدہ تو پہنچے گا تاہم یہ کچھ سستی نہ ہوگی۔ جس طرح براڈ بینڈ انٹرنیٹ پہلے پہل کافی مہنگا تھا اسی طرح تھری جی پیکجز کی قیمت بھی کافی زیادہ مقرر کی جائے گی۔ آپکا کیا خیال ہے
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Empty Re: [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

Post by Munsab Ali Sat Apr 26, 2014 10:43 am

آپ کی بات بجا ہے ،تھری جی تو چل جائے گا مگر اس کا بل کون دے گا۔1200 روپےایک مہینے کے وہ صرف 3.1Mb کے چارج کرتے ہیں۔لوٹ تو پہلے ہی لگا رکھی ہے ہر کمپنی والوں نے اب تھری جی چل گیا تو ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہوں گی۔پہلے ہی بیلنس ڈلوا لیں تو ہفتہ نہیں پورا ہوتا کہ میسج آ جاتا ہے دوبارہ بیلنس کروائیں۔اب یہ حال ہو گا کہ روزانہ کا بیلنس ڈلوالیں اور تھری جی چلائیں ۔یا صبح اٹھ کر پہلے بیلنس ڈلوائیں اور پھر باقی کام شروع کریں۔ویسے بھی ہمیں تو یہ DSL ہی وارے ہے اور اس کا وائی فائی ۔سستا بھی ہے اور سہولت بھی۔باقی اگر دوسرے ممالک میں تھری جی چل رہا ہے تووہ اپنی عوام کو سہولیات بھی دیتے ہیں،ان کی فی کس آمدنی بھی بہت زیادہ ہے وہ برداشت کر سکتے ہیں ۔اور جہاں یہ حال ہو کہ بچے بھوک اور فاقہ کشی سے ریت کے صحرائوں میں مر جائیں ،ان کی کوئی خبر گیری کرنے والا نا ہو۔حکمران طبقہ ہمدردی کے لیے جائیں اور وہاں پر تکے،کباب،بریانی،مچھلی،قورمہ،ملائی بوٹی اور روسٹ کھا کر ، پیٹ پر ہاتھ پھیر کر آ جائیں تو اس ملک کو خونی انقلاب کی ضرورت ہے نہ کہ تھری جی لائسنس کی۔وہ انقلاب جو آج سے دو سو سال پہلے فرانس میں آیا تھا ، ہمارے حکمران فرانس کے حکمرانوں سے زیادہ اس مشین کے حق دارہیں جسے گلوٹین(Guillotine )کہا جا تا ہے۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Empty Re: [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

Post by Munsab Ali Sat Apr 26, 2014 10:45 am

میرا خیال ہے کہ لوگ 3جی کے ریٹ شروع میں کافی زیادہ ہونگے، اور جن لوگوں کے پاس وائی فائی ہے انکو کچھ خاص فائدہ نہیں ، میرا نہیں خیال کہ بیس ، بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ والے ملک میں عالمی معیار کی 3جی سپیڈ مہیا کی جائے گی۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Empty Re: [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

Post by Munsab Ali Sat Apr 26, 2014 10:48 am

پاکستان میں تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کا عمل کئی سالوں کی تاخیر کے بعد کل پایہ تکمیل کو پہنچا۔ گو کہ نیلامی الیکٹرانک طریقہ کار کے تحت کی گئی تاہم اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں اس مقصد کے لیے ایک حال مختص کیا گیا جہاں حکومتی اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود رہی۔
[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ 3g-4g-pakistan
اس نیلامی میں پاکستان کی چار بڑی موبائل کمپنیوں؛ موبی لنک، یوفون ، ٹیلی نار اور زونگ نے حصہ لیا جبکہ وارد تمام تر عمل سے باہر رہی۔ نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے نہ صرف انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئیں بلکہ نیلامی کے 8 راونڈز کے نتائج پی ٹی اے کی ویب سائیٹ پر نشر کیے جاتے رہے۔
[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Resr8پی ٹی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق زونگ واحد کمپنی ہے جس نے تھری جی اور فور جی دونوں لائسنس حاصل کیے، جبکہموبی لنک، یوفون اور ٹیلی نار صرف تھری جی لائسنس حاصل کر پائیں۔  زونگ نے 10 میگا ہرٹز فریکیونسی بلاک تھری جی اور 10 میگا ہرٹز فریکیونسی بلاک فور جی سے جیتا، موبی لنک نے 10 میگا ہرٹز بلاک تھری جی، جبکہ یوفون اور ٹیلی نار نے تھری جی 2100 میگا ہرٹز فریکیونسی کا 5 میگا ہرٹز بلاک حاصل کیا۔ اس نیلامی سے حکومت پاکستان کو کم و بیش 111 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوفون نے فور جی لائسنس حاصل کرنے کے لیے بھی بولی لگائی تھی تاہم چونکہ اسکے لیے تھری جی کا  10 میگاہرٹز بلاک خریدنا لازم تھا اس لیے یوفون کو فور جی لائسنس کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔ اب فور جی کا ایک لائسنس باقی ہے، پی ٹی اے چیئرمین کے مطابق یہ لائسنس آئندہ چند ماہ میں فروخت کر دیا جائے گا۔
[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Companies
ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی سے قبل ہی پاکستان کے بڑے شہروں میں تھری جی سروس کی ٹیسٹنگ شروع کر دی تھی اور امید ہے کہ اگلے ماہ تک تمام کمپنیاں پاکستان کے بڑے شہروں میں تھری جی سروس کی فراہمی شروع کردیں گی۔ تاہم چھوٹے شہروں میں یہ ٹیکنالوجی 2015 کے اختتام تک ہی پہنچے گی۔
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں :

  • [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Facebook
  • [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Google
  • [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Twitter
  • [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Pinterest
  • [email=?Subject=%D8%AA%DA%BE%D8%B1%DB%8C%20%D9%88%20%D9%81%D9%88%D8%B1%20%D8%AC%DB%8C%20%D9%84%D8%A7%D8%A6%D8%B3%D9%86%D8%B3%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%8C%20%DA%A9%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%A7%D8%A8%20%D9%86%DB%8C%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%8C%20%D8%B2%D9%88%D9%86%DA%AF%20%D9%86%DB%92%20%D8%AF%D9%88%D9%86%D9%88%DA%BA%20%D9%84%D8%A7%D8%A6%D8%B3%D9%86%D8%B3%20%D8%AC%DB%8C%D8%AA%20%D9%84%DB%8C%DB%92&Body=%DB%8C%DB%81%20%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%20%D8%B6%D8%B1%D9%88%D8%B1%20%D9%BE%DA%91%DA%BE%DB%8C%DA%BA%20http://www.itnama.com/2014/04/pakistan-goes-3g-and-4g/][solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Email[/email]

[size=32]مزید دلچسپ تحاریر
[/size]

  1. پاکستان میں تھری جی لائسنس کی نیلامی ایک بار پھر تاخیر کا شکار
  2. تھری اور فور جی لائسنس کی نیلامی 23 اپریل کو ہوگی، 1.3 کھرب روپے آمدن کی توقع
  3. تھری جی کے ساتھ فور جی لائسنس کی نیلامی اپریل تک مکمل کر لی جائے گی
  4. تھری جی لائسنس کی نیلامی مارچ میں اور سروس کا باقاعدہ آغاز اپریل سے کیا جائے گا، آزمائشی سروس اسی ماہ شروع ہوگی : چیئرمین پی ٹی اے
  5. حکومت نے تھری جی لائسنس کی نیلامی کے لیے پالیسی ہدایات جاری کر دیں، فروری 2014 تک نیلامی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا




[size=30]5 تبصرے کیے گئے[/size]
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

[solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ Empty Re: [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

Post by Sponsored content


Sponsored content


Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum