Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

کالر آئی ڈی اور کال بلاکنگ کے لیے فیس بک ہیلو

Go down

کالر آئی ڈی اور کال بلاکنگ کے لیے فیس بک ہیلو Empty کالر آئی ڈی اور کال بلاکنگ کے لیے فیس بک ہیلو

Post by Munsab Ali Thu Jul 30, 2015 12:03 pm

کالر آئی ڈی اور کال بلاکنگ کے لیے فیس بک ہیلو Facebook-Hello-app-590x292

فیس بک نے ایک نئی ایپلی کیشن ’’فیس بک ہیلو‘‘ کے نام سے پیش کی ہے۔ یہ ایپ اینڈروئیڈ کے فون ڈائیلر کی جگہ لے لیتی ہے۔ لیکن یہ صرف بنیادی قسم کا ڈائیلر نہیں بلکہ اضافی فیچرز کی حامل ایپ ہے۔ اگر آپ کو ’’ٹروکالر‘‘ ایپلی کیشن یاد ہو تو فیس بک ہیلو کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ ٹروکالر جیسے فیچرز فیس بک ہیلو میں فراہم کیے گئے ہیں۔ یعنی ایسے نمبرز جو آپ کی فون بک میں محفوظ نہیں ہوں گے ان کی طرف سے کال آنے پر آپ کو یہ ایپ بتائے گی کہ کال کرنے والا کون ہے۔ ظاہر ہے اس کے پیچھے فیس بک کا ہاتھ ہے، وہ نمبر اگر کسی فیس بک اکاؤنٹ میں درج ہے تو فیس بک ہیلو اس کا نام ظاہر کر دے گی۔ اس کے علاوہ اس میں کال بلاکنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔ یقیناً یہ ایپ ایک شاندار سروس ثابت ہو گی، کیونکہ ٹروکالر کے کام کرنے کا طریقہ کار انتہائی متنازعہ تھا۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آیا صارفین اس ایپلی کیشن کو خوش آمدید کہتے ہیں یا اپنی پرائیویسی کے لیے خطرہ گردانتے ہیں۔
آئیے اب ذرا اس ایپلی کیشن کا مزیدہ جائزہ لیتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس فیس بک اکاؤنٹ موجود ہونا ضروری ہے کیونکہ ایپ کا استعمال شروع کرتے وقت فیس بک آئی ڈی سے لاگ اِن ہونا پڑتا ہے۔ لاگ اِن ہونے کے بعد آپ اس کے تمام فیچرز جیسے کہ کالر آئی ڈی، کال بلاکنگ، دوستوں کی تلاش، آٹو سنک اور فیس بک اکاؤنٹس کی معلومات وغیرہ۔
کالر آئی ڈی اور کال بلاکنگ کے لیے فیس بک ہیلو Facebook-hello-callblock-576x1024
فیس بک ہیلو اینڈروئیڈ کے ڈائیلر کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ اس میں آپ کال ہسٹری اور کانٹیکٹس وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔ کالرآئی ڈی اور کال بلاکنگ کے فیچرز کو کنفیگر کیا جا سکتا ہے، کال اور تلاش کی ہسٹری کو بھی حذف کیا جا سکتا ہے۔
اس ایپ کی انسٹالیشن کے بعد جب آپ کے فون پر کوئی کال آئے گی تو اس نمبر کے ساتھ جڑا فیس بک اکاؤنٹ دکھایا جائے گا اور اگر وہ نمبر کسی فیس بک اکاؤنٹ میں موجود نہیں ہے تو اس کے ساتھ No match found کا پیغام لکھا ملے گا۔
کالر آئی ڈی اور کال بلاکنگ کے لیے فیس بک ہیلو Facebook-hello-match-576x1024
دیگر اسمارٹ فون میسجنگ سروسز کی طرح اس میں بھی پیغام بھیجنے اور کال کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہے، لیکن ان تمام سروسز سے مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہو۔
چونکہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ کسی بھی فیس بک صارف کو تلاش کر سکتے ہیں اس لیے اگر آپ چاہیں کہ کوئی اجنبی آپ کو تلاش نہ کر سکے تو فیس بک پر اپنی پرائیویسی سیٹنگز ضرور چیک کر لیں:
facebook.com/settings?tab=privacy
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum