Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا

Go down

پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا  Empty پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا

Post by Munsab Ali Thu Jul 30, 2015 12:11 pm

پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا  Qmobile-a1-590x369

گوگل نے کیو موبائل کے اشتراک سے پاکستان میں پہلا گوگل اینڈروئیڈ وَن اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا ہے۔ QMobile A1 نامی یہ اسمارٹ فون گوگل اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن اینڈروئیڈ لالی پاپ پر مبنی ہے جبکہ اس کا ہارڈویئر گوگل کا تصدیق شدہ ہے۔ اس میں 1.3 گیگا ہرٹز کا میڈیا ٹیک کوڈ کور پراسیسر، ایک گیگا بائٹس ریم اور آٹھ گیگا بائٹس روم نصب ہے۔ پشت پر نصب کیمرا 5 میگا پکسل جبکہ سامنے موجود کیمرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ اس کی قیمت 11500 روپے ہے۔

گوگل کے اینڈروئیڈ وَن پروگرام کا ہدف ترقی پذیر ممالک میں بسنے والے وہ لوگ ہیں جو اپنا پہلا اسمارٹ فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گوگل نے اینڈروئیڈ وَن فون کے لئے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے اس کے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر ڈیزائن خود تیار کئے ہیں۔ یوں اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنیوں کو صرف گوگل کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق فون تیار کرنا ہے۔ اس میں استعمال کیا گیا اینڈروئیڈ ورژن اصلی اینڈروئیڈ ورژن (اسٹاک اینڈروئیڈ) کے قریب تر ہے جس کی وجہ سے اسے اپ ڈیٹ کرنا کسی بھی اینڈروئیڈ فون کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔

اینڈروئیڈ ون کی کامیابی کے حوالے سے کئی شکوک و شبہات ہیں۔ بھارت ، پاکستان اور بنگلہ دیش میں پہلے ہی اینڈروئیڈ پر مبنی سستے اسمارٹ فونز دستیاب ہیں۔ پاکستان میں درجنوں مختلف کمپنیاں موبائل فونز تیار اور فروخت کررہی ہیں جن میں کیو موبائل، وائس، ریوو، سام سنگ، اوپو، موٹورولا اور شیومی جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اینڈروئیڈ وَن کی قیمت کے برابر یا اس سے بھی کم قیمت میں یہ کمپنیاں پہلے ہی اسمارٹ فون فروخت کررہی ہیں۔

-
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum