لفظ لفظ موتی
Page 1 of 1
لفظ لفظ موتی
[rtl]یہ باتیں مختلف جگہوں اور قولوں سے اکٹھی کی گئی ہیں۔[/rtl]
- [rtl]معاشرے پر تمہارا اس سے بڑا کوئی احسان نہیں ہو سکتا کہ تم خود سنور جائو۔[/rtl]
- [rtl]صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی سے باادب پیش کرو کیونکہ خوشدلی سے صدقہ دینا قبولیت کی نشانی ہے۔[/rtl]
- [rtl]دو بھائیوں میں صلح کرادینا نماز، روزہ اور صدقے سے بڑی نیکی ہے۔[/rtl]
- [rtl]صبر کی دو قسمیں ہیں ، ایک ناپسند یدہ چیز ملنے پر اور دوسرا محبوب چیز نہ ملنے پر۔[/rtl]
- [rtl]اپنے آپ کو بہتر سمجھ لینا جہالت ہے، ہر آدمی کو اپنے سے بہتر سمجھنا چاہیے۔[/rtl]
- [rtl]اگر برائی کو ابتداء میں نہ روکا جائے تو وہ آہستہ آہستہ ضرورت بن جاتی ہے۔[/rtl]
- [rtl]قومیں فکر سے محروم ہو کر تباہ ہو جاتی ہیں۔[/rtl]
- [rtl]زبان کی لغزش پائوں کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہے۔[/rtl]
- [rtl]جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھائے وہ ناقا بل اعتمادہے۔[/rtl]
- [rtl]کمزور ترین شخص وہ ہے جو اپنا راز نہ چھپا سکے۔[/rtl]
- [rtl]دنیا میں اپنی زندگی اچھی بسر کرنا چاہتے ہو تو لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئو۔[/rtl]
- [rtl]الفاظ کے پیچھے مت بھاگو بلکہ خیالات تلاش کرو۔[/rtl]
- [rtl]جو جنت کی خواہش کرتا ہے وہ بھلائی کی طرف جاتا ہے۔[/rtl]
- [rtl]دانا وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سنے۔[/rtl]
- [rtl]ہر عمدہ اور اچھا کام ابتداء میں نا ممکن ہی نظر آتا ہے۔[/rtl]
- [rtl]لگن اور اعتماد انسان کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔[/rtl]
- [rtl]عقل مند بولنے سے پہلے اور بے وقوف بولنے کے بعد سوچتا ہے۔[/rtl]
- [rtl]علم ایک ایسا خزانہ ہے جو خرچ کرنے سے بڑھتا ہے، اسے کوئی چرا نہیں سکتا۔[/rtl]
- [rtl]حقیر سے حقیر پیشہ بھیک مانگنے سے بہتر ہے۔[/rtl]
- [rtl]قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا اللہ سے کلام کرنے کے مترادف ہے۔[/rtl]
- [rtl]لوگوں سے کٹ کر زندہ تو بے شک رہا جاسکتا ہے مگر خوش نہیں۔[/rtl]
- [rtl]اگر کسی سے محبت کرتے ہو تو اسے مت آزمانا، کیونکہ اگر وہ دھوکے باز یا بے وفا نکلا تو دکھ تمہیں ہی ہو گا۔[/rtl]
- [rtl]سچائی کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی۔[/rtl]
- [rtl]محبت اور شک ایک دل میں نہیں رہ سکتے۔[/rtl]
- [rtl]انسان گناہ اس وقت کرتا ہے جب وہ موت کو بھول جاتا ہے۔[/rtl]
- [rtl]احساس کمتری اور احساس برتری میں مبتلا انسان کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا۔[/rtl]
- [rtl]جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے وہ تیرا دوست ہے۔[/rtl]
- [rtl]جہاں تک ہو سکے لالچ سے بچو ، لالچ ذلت ہی ذلت ہے۔[/rtl]
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali