نویاتی اسلحہ ایٹم بم
Page 1 of 1
نویاتی اسلحہ ایٹم بم
نویاتی اسلحہ یا نویاتی ہتھیار (nuclear weapon) جسکو عام طور پر جوہری اسلحہ یا جوہری ہتھیار بھی کہا جاتا ہے ، ایک ایسا اسلحہ ہے کہ جو اپنی تباہ کاری کی صلاحیت یا طاقت ،انشقاق (fission) یا اتحاد (fusion) جیسے مرکزی تعاملات (نیوکلیئر ری ایکشنز) سے حاصل کرتا ہے۔ اور انشقاق اور ائتلاف (اتحاد) جیسے مرکزی طبیعیاتی عوامل سے توانائی اخذ کرنے کی وجہ سے ہی ایک چھوٹے سے مرکزی اسلحہ کا محصول (یعنی اس سے نکلنے والی توانائی یا yield) ، ایک بہت بڑے روائتی قـنبلہ (bomb) کے مقابلے میں واضع طور پر زیادہ ہوتی ہے، اور ایسا صرف ایک قنبلہ یا بم ہی تمام کا تمام شہر غارت کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
پوری انسانی تاریخ المحارب اور اشرف المخلوقات کی خون آشامی و درندگی کے تمام تر نوشتہ جات میں مرکزی اسلحہ صرف اور صرف دو بار ہی استعمال ہوا ہے (کم از کم کھلی شہادت کے ساتھ دو بار ہی کہ سکتے ہیں) ، جب جنگ عظیم دوم میں امریکہ کی جانب سےجاپان کے دو شہروں پر مرکزی قنبلہ (ایٹم بم) گرایا گیا۔ پہلا یورینیم پرمنحصر قنبلہ 6 اگست 1945 کو جاپانی شہر ہیروشیما پر گرایا گیا اور اسکا خوبصورت نام لٹل بواۓ تجویز کیا گیا، جبکہ دوسرا اسکے تین روز بعد دوسرے جاپانی شہر ناگاساکی پر نازل ہوا جسکا نام فیٹ مین تھا اور یہ پلوٹونیم پر منحصر قنبلہ تھا۔ اس مہلک اور مہیب اسلحہ کے استعمال نے 100000 سے 200000 انسانوں کو تو آن کی آن میں ہی فنا کردیا ، اور بعد میں اس تعداد میں مزید ہلاکتوں نے اضافہ کیا ، عرصہ تک معذور اور سرطان زدہ لٹل بواۓ پیدا ہوتے رہے۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ اسکے استعمال کے عرصہ بعد آج بھی بحث جاری ہے کہ اسکا استعمال برحق تھا کہ ناحق، ایک طبقہ کہتا ہے کہ یہ استعمال غلطتھا اور دوسرا یہ انکشاف کرتا ہے کہ یہ استعمال برحق تھا اور اسکی وجہ سے جنگ بند ہوگئی اور دونوں اطراف ہلاکتیں بھی تھم گئیں۔
Re: نویاتی اسلحہ ایٹم بم
مرکزی اسلحہ کی دو بنیادی اقسام ہیں
اسکے علاوہ بھی مرکزی اسلحہ کی کئی اقسام ہیں ۔ مثلا جلا دار انشقاقی اسلحہ (boosted fission weapon)، جسکی تباہ کاری کی صلاحیت چھوٹے پیمانے کے ایتلافسے ہی جلا پاتی ہے مگر یہ ہائیڈروجن بم سے الگ حیثیت رکھتا ہے۔ کچھ مرکزی اسلحے کسی خاص مقصد کو حاصل کرنے کے لیۓ بھی طرحبند یا ڈیزائن کیے جاتے ہیں مثلانیوٹرون بم، جو کہ پھٹتے وقب دھماکہ تو نسبتا کم کرتا ہے مگر تابکاری بے پناہ خارج کرتا ہے جو اسکی ہلاکت خیزی میں چار چاند لگا دیتی ہے۔ کچھ مرکزی بم ایسے بناۓ جاتے ہیں کہ جن میں انکی تابکاری کو خاص طریقے پر کنٹرول کرنے کی فنکاری کی جاتی ہے ، انکے گرد خاص قسم کی دھاتوں (مثلا کوبالٹ یا سونے) کے غلاف چڑھاۓ جاتے ہیں جسکی وجہ سے ان سے نکلنے والی نیوٹرون تابکاری کو کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے ، ایسے بموں کوسالٹد بم کہا جاتا ہے۔ اوپر کے بیان سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ طرحبندی مرکزی اسلحہ (Nuclear weapon design) کی زیادہ تر فنکاری ان سے نکلنے والی تابکاری کو کنٹرول کرنے سے حاصل کی جاتی ہے اسکے علاوہ انکی جسامت اور وزن کم اور تباہی زیادہ کرنے پر تحقیق کی جاتی ہے۔
- ایک وہ جو اپنی توانائی کو انشقاق سے حاصل کرتے ہیں، انکوایٹم بم یا جوہری قنبلہ کہا جاتا ہے۔ انشقاقیہ(fissile) یعنی پلوٹونیم یا یورنیم کو ایک سطحی مادے کی صورت میں ترکیب دیا جاتا ہے --- سطحی مادہ ، مادے کی وہ مقدار ہوتی ہے کہ جو مرکزی زنجیر تعاملشروع کرنے کے لیۓ درکار ہوتی ہے --- دھماکہ کرنے کے لیۓ یا تو اس سطحی مادے کے ایک ٹکڑے کو دوسرے سے ٹکرایا جاتا ہے یا پھر ایک دھماکے کے زریعے اس جوہری مادے (سطحی مادے) کی کثافت میں اس حد تک اضافہ کرا جاتا ہے کہ تعدیلے (نیوٹرونز) پیوست کیۓ جاسکیں اور ایٹم بم کے دھاکے کا تعامل شروع ہوسکے۔ اس طرح کے انشقاقی قنبیلوں یا بموں سے حاصل ہونے والی توانائی کی مقدار ، ایک ٹن ٹی این ٹی سے کچھ کم سے لیکر 500000 ٹن ٹی این ٹی تک ہوسکتی ہے۔۔
- دوسری قسم وہ ہے جو کہ اپنی توانائی مرکزی اتحاد سے حاصل کرتی ہے، اور یہ پہلی انشقاقی قسم کی نسبت ہزار گنا زیادہ تباہ کن صلاحیت رکھتے ہیں۔ انکوآبساز قنبلہ (ہائڈروجن بم)، حرمرکزی قنبلہ(thermonuclear bomb) اور ائتلافی قنبلہ (fussion bomb) کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے (درست کہ غلط) کہ صرف 6 ممالک؛ امریکہ، برطانیہ،روس، چین، فرانس اور ہندوستان ایسے ہیں جو آبگرقنبلہ رکھتے ہیں۔
اسکے علاوہ بھی مرکزی اسلحہ کی کئی اقسام ہیں ۔ مثلا جلا دار انشقاقی اسلحہ (boosted fission weapon)، جسکی تباہ کاری کی صلاحیت چھوٹے پیمانے کے ایتلافسے ہی جلا پاتی ہے مگر یہ ہائیڈروجن بم سے الگ حیثیت رکھتا ہے۔ کچھ مرکزی اسلحے کسی خاص مقصد کو حاصل کرنے کے لیۓ بھی طرحبند یا ڈیزائن کیے جاتے ہیں مثلانیوٹرون بم، جو کہ پھٹتے وقب دھماکہ تو نسبتا کم کرتا ہے مگر تابکاری بے پناہ خارج کرتا ہے جو اسکی ہلاکت خیزی میں چار چاند لگا دیتی ہے۔ کچھ مرکزی بم ایسے بناۓ جاتے ہیں کہ جن میں انکی تابکاری کو خاص طریقے پر کنٹرول کرنے کی فنکاری کی جاتی ہے ، انکے گرد خاص قسم کی دھاتوں (مثلا کوبالٹ یا سونے) کے غلاف چڑھاۓ جاتے ہیں جسکی وجہ سے ان سے نکلنے والی نیوٹرون تابکاری کو کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے ، ایسے بموں کوسالٹد بم کہا جاتا ہے۔ اوپر کے بیان سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ طرحبندی مرکزی اسلحہ (Nuclear weapon design) کی زیادہ تر فنکاری ان سے نکلنے والی تابکاری کو کنٹرول کرنے سے حاصل کی جاتی ہے اسکے علاوہ انکی جسامت اور وزن کم اور تباہی زیادہ کرنے پر تحقیق کی جاتی ہے۔
Re: نویاتی اسلحہ ایٹم بم
جوہری یا مرکزی حکمت عملی میں جنگ کرنے اور جنگ نہ کرنے کے مقاصد پر تحقیق کی جاتی ہے۔ جوہری یا مرکزی طاقت رکھنے والے کسی دوسرے ملک کی جانب سے مرکزی حملہ کو روکنے کی خاطر اسکو دھمکانے کے لیۓ اپنی جوہری یا مرکزی طاقت کا مظاہرہ کرنا مرکزی رد حربیا دفع حرب (nuclear deterrence) کہلاتا ہے۔ رد حرب میں پہلا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہمیشہ جوابی حملہ کی صلاحیت کو برقرار رکھا جاۓ ، یعنی اگر کوئی آپکے ملک پر جوہری یا مرکزی حملہ کرتا ہے تو آپ کو اپنے جوہری ہتھیاروں سے اس پر جوابی کاروائی کرنا ہوگی۔ ابتدائی حملے(first strike) کے اختیار کو استعمال کرنے پر بھی غور کیا جاتا ہے اور اس کو اسی وقت مناسب سمجھا جاتا ہے کہ جب کاروائی کرنے والا اس قدر صلاحیت اور طاقت رکھتا ہو کہ وہ مخالف ملک کی جوہری طاقت کو اسے استعمال کرنے کی نوبت آنے سے قبل ہی مفلوج کردے۔ سرد جنگ کے دوران ، جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک کے لائحہ عمل کے تشکیل کاروں اور حربی نظریہ سازوں نے اس بات پر بہت تحقیق کی کہ ایسی کون سی حکمت عملیاں اختیار کی جائیں کہ جن سے جوہری حملہ سے ہمیشہ کے لیۓ بچا جاسکے ۔
جوہری یا مرکزی ہتھیاروں کی اقسام کے لحاظ سے انکو پہنچانے والے زرائع بھی مختلف اختیار کیۓ جاتے ہیں جو کہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ گراۓ یا پھنکے جانے والے مرکزی ہتھیاروں کے کا توڑ نہ کیا جاسکے اور انکے خلاف کوئی پیشگی بچاؤ (pre-emptive) کا اسلحہ چلانا بھی ناممکن نہیں تو مشکل تر ضرور
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali