چین کےسپرکمپیوٹرکی پہلی پوزیشن برقرار
Page 1 of 1
چین کےسپرکمپیوٹرکی پہلی پوزیشن برقرار
[size=36]چین کےسپرکمپیوٹرکی پہلی پوزیشن برقرار[/size]
تیاں کا لائن پیک سکور فہرست میں دوسری پوزیشن پر امریکی کمپیوٹر سے دوگنا ہے دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹروں کی فہرست میں چینی حکومت کے بنائے ہوئے طاقتور سپر کمپیوٹر نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
لائن پیک معیاری ٹیسٹ کے مطابق ’تیان ہی 2‘ نامی سپر کمپیوٹر کی رفتار 33.86 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ ہے جو 33863 ٹریلین کیلکولیشن (حساب کتاب) فی سیکنڈ کرنے کا اہل ہے۔تیان ہی-2 چینی زبان میں کہکشاں کو کہتے ہیں۔ اس کمپیوٹر کو چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے، اور اسے ملک کے جنوب مشرقی صوبے گوانڈونگ کے شہر گوانگ ڑو میں رکھا جائے گا۔اس کا پروسیسر انٹیل کا بنایا ہوا ہے جب کہ یونیورسٹی نے اس کا سی پی یو(سنٹرل پروسیسنگ یونٹ) خود ڈیزائن کیا ہے۔اس کمپیوٹر کو ’تحقیق و تعلیم‘ کے شعبے کو پیش کیا جائے گا جبکہ بعض مقامی اطلاعات کے مطابق اس کے استعمال کے لیے موٹر کار صنعت ممکنہ ترجیحی صارف ہو گی۔ سپر کمپیوٹرز 1.تیان ہی-2 (چین) 33.86 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ2. ٹائٹن(امریکہ) 17.59 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ 3. سیکیویا(امریکہ) 17.17 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ4. کے کمپیوٹر(جاپان) 10.51 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ 5. میرا (امریکہ) 8.59 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ6. پیز ڈینٹ(سویٹزرلینڈ)6.27 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ 7.سٹیم پیڈ (امریکہ) 5.17 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ8. جیکوئین(جرمنی) 5.09 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ 9. ولکن(امریکا) 4.29 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ10. سپر میوک(جرمنی) 2.90 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ تیان ہی کا لائن پیک سکور فہرست میں شامل دوسری پوزیشن پر امریکی کمپیوٹر سے دوگنا ہے۔ٹائیٹن نامی یہ کمپیوٹر امریکی ریاست ٹینیسی میں اوک رِج نیشنل لیبارٹری میں ہے۔تاہم ایک ماہر نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ چینی کمپیوٹر کی حقیقی کارکردگی امریکی کمپیوٹر سے بہتر ہو گی۔اس فہرست کی پہلی دس پوزیشنوں میں صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور سوئٹزرلینڈ کی نئی پیز ڈینٹ کو جس کی رفتار 6.27 پیٹا فلاپ ہے، چھٹی پوزیشن ملی ہے۔دنیا کے 500 ٹاپ کمپیوٹرز کی فہرست جرمنی کی مین ہائم یونیورسٹی کے ایک پرفیسر کی سربراہی میں ایک ٹیم سال میں دو دفعہ جاری کرتی ہے۔یہ ٹیم کسی کمپیوٹر کی رفتار معلوم کرنے کے لیے اس کے ایک خاص قسم کی لینیئر ایکویشن کے سوالات حل کرنے کی رفتار کو معلوم کرتی ہے۔ لیکن وہ کمپیوٹر کی دوسری خصوصیات کو مدِنظر نہیں رکھتی، مثلاً کمپیوٹر کی ایک حصے سے دوسرے حصے میں ڈیٹا منتقل کرنے کی رفتار، جس سے کمپیوٹر کی حقیقی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔آئی بی ایم نے حالیہ فہرست کے دس میں سے پانچ تیز ترین کمپیوٹر بنائے ہیں۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فہرست بندی کے طریق? کار کو اپ ڈیٹ یا وقت کے مطابق بنانا چاہیے اور وہ اس سلسلے میں ڈینور کولاریڈو میں ہونے والی کانفرنس میں اس کے طریق کار میں تبدیلی کے لیے بات کریں گے۔
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali