Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

وٹس ایپ پی سی پر کیسے چلائیں؟

Go down

وٹس ایپ پی سی پر کیسے چلائیں؟ Empty وٹس ایپ پی سی پر کیسے چلائیں؟

Post by Munsab Ali Sat Nov 01, 2014 11:33 am

وٹس ایپ پی سی پر کیسے چلائیں؟ Bluestacks-whatsapp-page-590x347

وٹس ایپ (Whatsapp)ایک مقبول میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن تقریباً تمام فونز کے لیے دستیاب ہے۔ اگر آپ وٹس ایپ کو پی سی پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔ اس کام کے لیے آپ کو بلیواسٹیکس (bluestacks) سافٹ ویئر درکار ہو گا۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ اینڈروئیڈ کی تمام ایپلی کیشنز اور گیمز کو پی سی پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کا ری ویو ہم پہلے بھی کمپیوٹنگ میں شائع کر چکے ہیں۔ بلیواسٹیکس کی ویب سائٹ سے آپ اس پروگرام کو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:bluestacks.com

(اینڈرائیڈ کے گیمز پی سی پر کھیلیں)

اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے سسٹم میں کم از کم دو جی ریم موجود ہو۔ بلیواسٹیکس کی انسٹالیشن کے بعد اسے چلائیں اورایپلی کیشنز کی لسٹ میں سے وٹس ایپ انسٹال کر لیں۔ وٹس ایپ کو چلائیں اور اس میں اپنا نمبر درج کریں۔ اگر کوئی تصدیقی میسج موصول نہ ہو تو انتظار کریں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق نہ ہونے کی صورت میں آپ کو بذریعہ کال تصدیق کا آپشن استعمال کرنے کا کہا جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ کو فوراً ایک کال آئے گی جس میں ایک کوڈ بتایا جائے گا۔ وہ کوڈ نوٹ کر کے وٹس ایپ میں ڈالتے ہی وٹس ایپ چل جائے گا۔ اب آپ اس میں اپنے کانٹیکٹس محفوظ کر کے پی سی کے ذریعے وٹس ایپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 43
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum