Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

امریکا کے اسپتال میں موت کی پیش گوئی کرنے والی بلی نے لوگوں کو حیران کرڈالا

Go down

امریکا کے اسپتال میں موت کی پیش گوئی کرنے والی بلی نے لوگوں کو حیران کرڈالا Empty امریکا کے اسپتال میں موت کی پیش گوئی کرنے والی بلی نے لوگوں کو حیران کرڈالا

Post by Munsab Ali Fri Nov 28, 2014 1:07 pm

واشنگٹن: لوگوں نے  فبٹال کے میچ کے لئےآکٹوپس اور ہاتھی کی پیشن گوئی کے حوالے سے تو سنا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوجائیں گے کہ امریکا کے نرسنگ ہوم میں ایک بلی ایسی بھی ہے جو انسان کی موت کی پیش گوئی کرتی ہے.
امریکا میں نیو انگلینڈ ریجن کے جزیرے روہڈے  کی براؤن یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ ڈوسا نے انکشاف کیا ہے کہ ’اسٹریٹ ہاؤس نرسنگ اینڈ ری ہیبی لییشن سنٹر‘ میں آسکر نامی بلی ہے جو ایسی خداداد صلاحیت کی مالک ہے کہ اگر کوئی شخص قریب المرگ ہے تو وہ اس کی پیشگی اطلاع دے دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسکر کے حوالے سے 50 مشاہدوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو مریض قریب المرگ ہو یہ اس کے قریب جاکر کھڑی ہو جاتی ہے یا پھر اردگرد گھومنا شروع کر دیتی ہے۔ آسکر کی پیشن گوئی  شاذو نادر ہی غلط ثابت ہوتی ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے طبی عملے کو بھی غلط ثابت کر چکی ہے۔
ڈاکٹر ڈیوڈ ڈوسا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2007 میں آسکر کی صلاحیت کے حوالے سے ایک آرٹیکل لکھا اور اس کے بعد سے اس نے موت کے حوالے سے جتنے بھی اندازے لگائے وہ صحیح نکلے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ڈیوڈ نے آسکر کی خوبیوں کے حوالے سے اپنے تجربات پر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں آسکر کے روزانہ کے معمولات کا حوالہ دیا ہے کہ وہ نرسنگ ہوم میں  مریضوں کے ساتھ بہت وقت گزارتی ہے اور جن مریضوں کے ساتھ وہ وقت گزارتی ہے وہ بہت ہی کم وقت میں اس دنیا سے رخصت جاتے ہیں۔
ڈاکٹر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایک خاتون کو ٹانگ میں خون جمنے کی بیماری تھی اور وہ شدید تکلیف میں تھی تو آسکر نے اس کے ارد گرد گھومنا شروع کر دیا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔ نرسنگ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے آسکر کا امتحان لینے کے لئے ایک مربتہ اسے ایک ایسے مریض کے پاس چھوڑا جو ان کے مطابق قریب المرگ تھا لیکن آسکر اس کے پاس سے اٹھ کر دوسری جگہ پر بیٹھ گئی اوروہ زندہ رہا۔
امریکا کے اسپتال میں موت کی پیش گوئی کرنے والی بلی نے لوگوں کو حیران کرڈالا 304967-Oscar-1416745391-444-640x480
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 43
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum