Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

کھانے کے علاوہ سرکے کے حیران کن انوکھے فوائد

Go down

کھانے کے علاوہ سرکے کے حیران کن انوکھے فوائد Empty کھانے کے علاوہ سرکے کے حیران کن انوکھے فوائد

Post by Munsab Ali Sat Nov 01, 2014 4:16 pm

لندن(نیوزڈیسک)ہم اکثر اپنے گھروں میں سرکے کو کھانے میں استعمال کرتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر اس کے دیگر استعمالات بھی موجود ہیں اور اسے ہم ناصرف اپنے بالوں پر بطور کنڈیشنر استعمال کر سکتے ہیں بلکہ یہ گھر میں دیگر کاموں مثلاًکپڑوں کی سلوٹیں اورداغ دھبے ختم کرنے کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ آئیے اس کے کچھ استعمالات دیکھتے ہیں۔
بالوں کی خوبصورتی کے لئے
اگر آپ صرف آدھا کھانے کا چمچ سرکہ لے کر اسے پانی کے کپ میں ڈالیں اور اس محلول سے بال دھوئیں تو آپ کے بال بہت ہی خوبصورت ہو جائیں گے۔ گو کہ آپ کے بالوں میں سے بو آئے گی لیکن یہ صرف چند منٹوں کے لئے ہوگا اور کچھ دیر بعد یہ بدبو ختم ہوجائے گی۔
کپڑوں کی سلوٹیں ختم کرنا
آج کل لوڈشیڈنگ کا مسئلہ عام ہے اور اگر ایسے وقت بجلی چلی جائے جب آپ کو انتہائی ضروری کام کے لئے جانا ہو اور کپڑوں میں سلوٹیں پڑی ہوں تو ایسے حالات میں سرکہ اور پانے کا محلول کپڑوں پر چھڑک دیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
فرش اور فریج کی صفائی
اکثر فریج میں رکھے ہوئے کھانے کی بو ہمیں بہت ناگوار گزرتی ہے۔ اسی طرح فرش پر دھبے پیدا ہو جاتے ہیں۔ اگر پانی اور سرکہ کا برابر محلول بنا کر اس سے فریج صاف کیا جائے تو بو ختم ہو جاتی ہے جبکہ اسے فرش پر رگڑنے سے فرش صاف اور چمکدار ہو جاتا ہے لیکن یاد رہے کہ ماربل اور گرینائیٹ کے فرش پر یہ ٹوٹکہ کارگر نہیں۔
کپڑوں کے داغ دھبوں کے لئے
اگر کپڑوں پر پسینے کے دھبے موجود ہوں تو ایسے کپڑوں پردھبے والی جگہ سرکہ اور پانی کامحلول چھڑکیں اور پھر دھولیں۔داغ دور ہو جائیں گے۔
کپڑوں کو نرم کرنے کے لئے
آج کل کپڑوں کو نرم کرنے کے لئے کئی کمپنیاں مصنوعات مارکیٹ میں لائی ہیں لیکن یہ کافی مہنگی ہیں لیکن کپڑوں کو نرم کرنے کے لئے ایک متبادل موجود ہے۔ اگر آپ دھلے ہوئے کپڑوں کو نچوڑنے سے پہلے سفید سرکہ میں دھو لیں تو وہ نرم ہوجائیں گے۔
پھلوں کی تروتازگی کے لئے
اکثر پھول پانی میں رکھنے سے جلد مرجھا جاتے ہیں۔ اگر پانی میں سفید سرکہ ملا لیا جائے تو پھول زیادہ دیر تک تر وتازہ رہ سکتے ہیں۔
ہچکیوں کے لئے
اگر آپ کو ایک دم ہچکی لگ جائے اور یہ ختم ہونے کے نام نہ لے رہی ہو تو صرف ایک چمچہ سرکہ آپ کی یہ ہچکیاں ختم کرسکتا ہے۔
کمرے سے بدبو ختم کرنے کے لئے
اگر ہانڈی جل جائے تو ناگوار بو پورے گھر میں پھیل جاتی ہے اور بہت برا لگتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے آسان حل موجود ہے۔ ایک برتن میں تین حصے پانی اور ایک حصہ سرکے کا محلول بنائیں اور اسے کمرے میں رکھ دیں۔ بو خود بخود ختم ہوجائے گی۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum