چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر
Page 1 of 1

[rtl]موبائل فون چھیننا اور چوری کر لینا صرف کراچی یا پاکستان کے دوسرے شہروں کا ہی مسئلہ نہیں ہے۔ لندن کی میٹرو پو لیٹن پو لیس کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں بھی روزانہ 300 موبائل فون چُرا لئے جاتے ہیں۔ اس قسم کی وارداتوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک کمپنی نے ایک انقلابی قسم کا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو مسروقہ موبائل فونز کا سراغ لگائے گا۔ اس سافٹ ویئر کو موبائل فون سے فیکٹری ری سیٹ کے ذریعہ بھی نکالنا نا ممکن ہو گا۔ ” ایپسولوٹ لو جیک ” Absolute Lojack کی مدد سے استعمال کنندہ دور رہ کر اپنے چوری شدہ یا چھینا گیا موبائل فون لاک کر سکتا ہے، یہ معلوم کر سکتا ہے کہ اس وقت اس کا آلہ کہاں ہے۔ یہاں تک کہ اپنی شناخت کی چوری سے محفوظ رہنے کے لئے حساس نوعیت کی فائلیں Delete بھی کر سکتا ہے۔ کمپنی کی تفتیشی اور بازیابی کی خدمات فراہم کرنے والی ٹیم اپنے Computrace سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اس قسم کے مسروقہ موبائل فونز کا سراغ لگا سکتی ہے۔[/rtl]
[rtl]بعد ازاں عالمی سطح پر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد یہ چوری شدہ آلہ اصل مالک کو واپس دلواسکتی ہے۔ مارکیٹ میں پہلے سے موجود Find my iphone اور Hidden جیسے ایپس کے بر عکس Lojack کو نہ فیکٹری ری سیٹ کے ذریعہ ناقابل رسائی بنایا جا سکتا ہے، نہ ہی اس ایپ کو نا کارہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپ اینڈروئڈ فونز مثلاً سام سنگ گلیکسی S4 اور سام سنگ گلیکسی Tab 3 ٹیبلیٹ میں بلٹ ان ہے۔ ایپسولوٹ سافٹ ویئر کے مارک گریس نے بتایا کہ اسمارٹ فون کی چوری ایک عالمگیر وبا ہے تا ہم ایپسولوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے اس کا مالک Kill Switch ایکٹی ویٹ کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں اس چوری کے مرتکب افراد کی شناخت ہو سکتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہو سکتا ہے کہ چور اس وقت کہاں ہے اور پھر اسے پکڑا بھی جا سکتا ہے۔[/rtl]
[rtl]حال ہی میں اس منفرد نوعیت کے سافٹ ویئر کے ذریعہ ایک ایسے چور کا سراغ لگایا گیا جس نے ایک برانڈ نیو سام سنگ گلیکسی S4 اسمارٹ فون منی پولس، امریکامیں چوری کیا تھا۔ اس کے بارے میں مالک نے مقامی پولیس اسٹیشن کے علاوہ سافٹ ویئر کمپنی کو بھی مطلع کیا۔ ایپسولوٹ کے فارنیسک آلات کو استعمال کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم نے ٹیکسٹ ، ای میل اور اسکرین شاٹس کا تجزیہ کیا اور ان کی مدد سے استعمال کنندہ کو پہچان لیا۔ بعد ازاں ٹیم نے ملزم کے گھر کا پتہ لگایا اور دوسرے دن پولیس کی مدد سے ٹیم کے ارکان اس مکان تک گئے۔ ملزم کے گھر پر سراغرسانوں کے پہنچنے کے دس منٹ کے اندر اس چور نے اسمارٹ فون واپس کر دیا جسے اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔ موبائل آلات کیلئے جو افراد Lojack ایپلیکیشن خریدنا چاہتے ہیں، ایک سال کیلئے انہیں 29.95 پائونڈ قیمت ادا کرنا ہو گی۔ [/rtl]

Similar topics
» فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں -
» ایم ایس ورڈ میں لائن لگانے کیلئے شارٹ کٹ
» فورم سوفٹ ویئر
» چوری ، جگڑا
» موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن

Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali