موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن
Page 1 of 1
موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن
رات گئے کمپیوٹر پر کام کرنا اکثر لوگوں کا معمول بن چکا ہے۔ نیند آنے پر سونے کا ارادہ کرتے ہوئے کمپیوٹر کو آف کرنے لگیں تو یاد آتا ہے کہ ڈاؤن لوڈنگ جاری ہے۔ کمپیوٹر شٹ ڈاؤن کر دیا تو ڈاؤن لوڈنگ بیچ میں رُک جائے گی اور اگر جاگتے رہے تو نیند کی کمی۔ کمپیوٹر کو اب رات بھر کے لیے آن بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ اس طرح بجلی غیر ضروری استعمال ہوتی رہے گی۔
ویسے تو کمپیوٹر کو آٹو شٹ ڈاؤن کرنے کے کئی سافٹ ویئر موجود ہیں اور ڈاؤن لوڈ منیجرز میں بھی آٹو شٹ ڈاؤن کا آپشن موجود ہوتا ہے لیکن ہم جس سافٹ ویئر کا ذکر کرنے جا رہے ہیں اس میں کئی اضافی اور مفید فیچرز شامل ہیں۔اس کا سب سے بنیادی فیچر منتخب کردہ ٹائم پر کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کرنا ہے۔
Add event کے بٹن پر کلک کر کے اس کے مزید آپشنز دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس میں ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر بھی موجود ہے جو کسی الارم کی طرح کام کرتا ہے کہ ٹائمر چلنا شروع ہو جاتا ہے اور مقررہ وقت پر کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن یا جو بھی ایکشن آپ نے منتخب کیا ہے، وہ چلا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس میں چند دلچسپ آپشنز موجود ہیں جیسا کہ اگر لیپ ٹاپ کی بیٹری ختم ہونے والی ہو، کوئی ونڈو بند ہو جائے یا کوئی مخصوص پراسیس اگر ختم ہو جائے، پِنگ (ping) آنا بند ہو جائے تو کمپیوٹر شٹ ڈاؤن ہو جائے۔اس پروگرام کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹر تک ریموٹ ایکسس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ فرض کریں آپ کا کمپیوٹر دوسرے کمرے میں آن ہے اور آپ بستر پر لیٹے ہیں تو اب ضروری نہیں کہ کمپیوٹر پر کیا چل رہا ہے یہ دیکھنے کے لیے کمپیوٹر کے پاس جانا پڑے۔ کیونکہ کمپیوٹر کو اب ویب براؤزر سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے اپنے فون پر براؤزر میں کمپیوٹر کی آئی پی بمع پورٹ ٹائپ کریں مثلاً:http://192.168.1.101:808چونکہ ہم نے یوزر نیم اور پاس ورڈ بنایا تھا اس لیے پہلے یہ معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ اس کے بعد آپ کو آپشن دکھائے جائیں گے۔
کے نام سے موجود ہے۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کو ڈیسک ٹاپ کا اسکرین یہاں ایک اور بہت ہی مفید آپشن Screenshot of a Desktop شاٹ بنا کر دکھایا جائے گا۔ جس سے آپ جان سکیں گے کہ اس وقت کمپیوٹر پر کیا کام ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ Information on Computer پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس وقت کمپیوٹر پر کون کون سے پراسیسز چل رہے ہیں۔ جس سے اس بات کا باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کمپیوٹر پر ہمارا چلتا کام مکمل ہو چکا ہے یا ابھی باقی ہے۔
اس سافٹ ویئر کو کمانڈ لائن سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے جس میں کئی اضافی آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کا بنیادی کام کمپیوٹر کو کہیں اور بیٹھے شٹ ڈاؤن کرنا ہے اس لیے اس میں یہ ریموٹلی ایکسس کرنے کا آپشن شامل ہے۔ چونکہ اسے ویب براؤزر سے کنٹرول کیا جاتا ہے اس لیے آپ موبائل فون یا کسی بھی دوسرے پی سی سے اپنے کمپیوٹر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
Similar topics
» شٹ ڈاؤن بٹن میں تبدیلی کریں
» فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں -
» [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ
» چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر
» وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کو تیز بنائیں (اینڈروئیڈ)
» فیس بک وڈیوز بغیر کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کریں -
» [solved]تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ
» چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر
» وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کو تیز بنائیں (اینڈروئیڈ)
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali