Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

کمپیوٹر کو پہلے سے تیز رفتار بنائیے

Go down

کمپیوٹر کو پہلے سے تیز رفتار بنائیے Empty کمپیوٹر کو پہلے سے تیز رفتار بنائیے

Post by Munsab Ali Mon Aug 04, 2014 2:05 pm

ہماری ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ ہمارا سسٹم بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرے۔ کام کے دوران ہمیں اس پر کوئی ایرر نظر نہ آئے اور رفتار بھی بہتر ملے۔ لیکن ان سب کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر کا خیال رکھنا ہو گا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کا خیال کیسے رکھا جائے؟؟ تو آئیے اس مضمون میں آپ کو چند گُر بتاتے ہیں جن کو آزما کر آپ اپنے کمپیوٹر کی کارکردگی اور رفتار میں خاطرخواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ مضمون ونڈوز ایکس پی کے لیے لکھا گیا ہے لیکن ونڈوز کے دیگر صارفین کے لیے بھی اتنا ہی مفید ثابت ہو گا۔
 
غیر ضروری اسٹارٹ اپ پروگرامز کو ڈِس ایبل(غیر فعال ) کردیجیے!
کچھ پروگرامز آپ کے کمپیوٹر کی ونڈوز اسٹارٹ ہوتے ہی، بوٹ اپ پراسس کے بعد اور اسٹارٹ اپ کے دوران رن ہوتے ہیں۔اگر ان میں کچھ غیر ضروری پروگرامز بھی شامل ہو ں گے تو لامحالہ طور پر آپ کے کمپیوٹر کے اسٹارٹ اپ ٹائم میں اضافہ ہو جائے گا ، اور بعض اوقات یہ اضافہ طویل ہوتا ہوا کئی منٹس تک محیط بھی ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ان چند غیر ضروری پروگرامز کی لسٹ میں اے او ایل، رئیل پلئر، نیپسٹر،انسٹنٹ میسنجرز اور ویڈیومینیجرز کے پروگرام شامل ہیں۔
اگر آپ ان تمام پروگرامز سے واقف نہیں ہیں تو  آپ کو اِس سلسلے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔اب اِن تمام پروگرامز کو آف کر دیں، سسٹم کو ری اسٹارٹ کریں اور چیک کریں کہ تمام چیزیں صحیح طریقے سے منظم کام کر رہی ہیں، اور اگر آپ کے کسی ضروری پروگرام میں کوئی رکاوٹ آرہی ہو تو آپ اِن پروگرامز کو اسٹارٹ اپ لسٹ میں جا کر دوبار ہ انیبل(فعال) کر دیں۔اس ٹپ کی مدد سے آپ اپنے کمپوٹر کی اسٹارٹ اپ اسپیڈ کو 250 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔
تو آئیے ایسا کرنے کے لئے مندرجہ ذریل طریقہ کار پر عمل کریں:
1۔اسٹارٹ بٹن پر جائیں اور وہاں پر رن ٹائپ کریں۔
2۔اب آپ Msconfig ٹائپ کریں اور اینٹر دبادیں۔
3۔اینٹر کی کو دبائیں یا او کے کے بٹن کو پریس کریں۔
4۔سسٹم کنفیگریشن یوٹیلیٹی کی ونڈوز ظاہر ہوگی۔
5۔اسٹارٹ اپ کے ٹیب پر کلک ریں۔
6۔اسٹارٹ اپ کے ٹیب میں آپ کو کئی چیک باکسز نظر آرہے ہوں گے۔ اُن میں سے کچھ سلیکٹڈ(چیک شدہ) ہوں گے، اور کچھ اَن چیکڈ (سلیکٹ نہیں )ہوں گے۔ آپ غیر ضروری چیک باکسز کو ان چیک کر دیں، جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ اگرآپ کسی اینٹی وائرس پروگرام کو اس مقصد کے لئے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں، تو اس مقصد کے لئے اس کی سفارش نہیں کی جاتی۔
7۔اپنی ضرورت کے مطابق آپشنز کو چیک /اَن چیک کرنے کے بعدا وکے کا بٹن دبا دیں، اس کے بعد آپ سے کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کرنے کا کہا جائے گا، اس کے بعد ہی آپ کی کی گئی تبدیلیاں محفوظ ہو سکیں گی۔
8۔کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہونے کے بعد آپ کے سامنے ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔اس میں آپNot showing this dialogue every time your PC rebootsکے چیک باکس کوبھی چیک /سلیکٹ کر سکتے ہیں۔
 
اسپائی ویئر، ایڈویئر اور مال ویئر کو ختم کیجیے
کیا آپ نے اپنے کمپیوٹر کو کبھی اسپائی ویئر، مال ویئر اور ایڈویئر یا دوسرے غیر ضروری وائرسز سے محفوظ بنانے کے لئے اسکین کیا ہے؟ہر چھ میں سے ایک کمپیوٹر میں کوئی نہ کوئی اسپائی ِویئر،مال ِویئر یا ایڈ ویئر ضرور ہوتا ہے۔یہ آپ کے کمپیوٹر کی رفتار کو ڈرامائی انداز سے بہت آہستہ کر د یتے ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف آپ کے کمپیوٹر کے ریسورسز کوپاپ اپ ایڈز دکھانے کے لئے استعمال کر رہے ہوتے ہیں، بلکہ اسپیم میلز بھیجنے کے لئے اور آپریٹنگ سسٹم کے کچھ مفید پروگرامز میں بھی رکاوٹ ڈالنے کی بھی بھر پور کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ نے ابھی تک اپنے کمپیوٹر کو اسکین نہیں کیا ہے تو کسی اچھے اینٹی اسپائی ویئر پروگرام کی مدد سے اپنے کمپیوٹر کو فوری طور پر اسکین کریں۔اس کے لئے آپ کوئی اچھی کوالٹی کا اینٹی اسپائی ویئر پروگرام استعمال کر سکتے ہیں، جیسا کہ XoftSpy Proجو آپ کو نہ صرف کمپیوٹر کو اسکین کرنے کی اجازت دیتا ہے ، بلکہ یہ مسائل کومنٹوں میں فکس بھی کر دیتا ہے۔
آل ان ون پیکیج جیسا کہ نارٹن انٹرنیٹ سیکوریٹی وغیرہ کے مقابلے میں اسٹینڈ الون پروگرامز زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔
 
ڈسپلے سیٹنگز کو آپٹیمائز کریں
اگرچہ ونڈوز ایکس پی کا لُک بہت جاذِبِ نظر اور دل کش ہے، مگرا س کی کچھ ویژول آئیٹمز اس کے زیادہ ریسورسز کو استعمال کرتی ہیں۔اِس کو آپٹیمائز کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اسٹیپس کو فالو کریں۔
1۔اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں۔
2۔کنٹرول پینل پر کلک کریں۔
3۔Systemکے آئی کن پر ڈبل کلک کریں۔
4۔Advanceکے ٹیب پر کلک کریں۔
5۔Performanceکے بکس میںSettingsپر کلک کریں۔
6۔صرف ان آپشنز کو چیکڈ/ٹکڈرہنے دیں۔
a۔Show shadows under menu
b۔Show dhadows under mouse pointer
c۔ Show Translucent selection rectangle
d۔Use drop shadows for icons lable on the desktop
e۔Use visual styles on Windows and Buttons
7۔پھرApply،اور اس کے بعدOkپر کلک کر دیں۔
 
فائل براؤزنگ تیز کریں
آپ نے اکثر اس بات کو نوٹ کیا ہوگا کہ جب بھی آپ اپنے کمپیوٹر پر فائلز کو برائوز کرنے کے لئے مائی کمپیوٹر کو کھولتے ہیں تو یہ کچھ زیادہ وقت لیتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب بھی آپ مائی کمپیوٹر کو کھولتے ہیں تو ونڈوز ایکس پی خود بخود نیٹ ورک فائلز اور پرنٹرز کو تلاش کرتی ہے۔اس مسئلے کو ختم حل کرنے کے لئے اور تیز فائل برائوزنگ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقے کو فالو کریں:
1۔مائی کمپیوٹر پر ڈبل کلک کریں۔
2۔Toolsکے مینو پر کلک کریں۔
3۔یہاں پرFolder Optionsکو سلیکٹ کریں۔
4۔Viewکے ٹیب پر کلک کریں۔
5۔یہاں پر آپAutomatically search for network folders and printersکے چیک باکس کو اَن چیک کر دیں۔
6۔Applyپر کلک کریں، اور پھرOKپر کلک کریں۔
7۔کمپیوٹر کو ری بوٹ کریں۔
 
پیج فائل کا سائز کم کریں
Pageفائل کا سائز ہمیشہ مستقل نہیں رہتا۔اِس وجہ سے جب کبھی بھی آپریٹنگ سسٹم کو زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اِس کے سائز کو تبدیل کرتا رہتا ہے۔اس کی وجہ سے پرفارمنس متاثر ہوتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے آپ پیج سائز کو ایک مناسب سائز دے سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کار کو فالو کریں:
1۔مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک ریں اورProprtiesکو سلیکٹ کریں۔
2۔Advancedکے ٹیب پر کلک کریں۔
3۔Performanceٹیب کے نیچے، Settingsکے بٹن پر کلک کریں ۔
4۔پھر Advancedکے ٹیب پر کلک کریں۔
5۔Virtual Memoryکے نیچے Changeکے بٹن پر کلک کریں۔
6۔Virtual Memoryکا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔(جیسا کہ تصویر میں ظاہر ہے)
7۔Cڈرائیو کو سلیکٹ کریں، جس میں پیج فائل ہوتی ہے۔
8۔Customize Size کے ریڈیو بٹن پر کلک کریں اورInitial sizeاورMaximum Size کے باکس میں ایک ہی ویلیو دیں۔اگر آپ کے کمپیوٹر میں512ایم بی ریم لگی ہوئی ہے، تو پھر پیج فائل کے سائز کو ڈیفالٹ کے سائز پر ہی رہنے دیں۔ اور اگر 512 MBیا اس سے زیادہ ریم لگی ہوئی ہے تو اس ریشو کو 1:1کی ریشو پر رکھیں، پیچ فائل سائز ٹو، فزیکل ریم سائز۔
9۔پھرSetپر کلک کریں،اور پھر Okکے بٹن پر کلک کریں۔
 
رجسٹری کی صفائی کیجئے!
اس بات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آپ کسی سافٹ ویئر کو استعمال کر کے ہی اپنے کمپیوٹر کی رفتار اور کارگردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اپنے کمپیوٹر کی رفتار کو تیز، اور کارگردگی کو مزید بہتر اور فعال بنا نے کے لئے رجسٹری کی صفائی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
آپ کا کمپیوٹر بھی آپ کی کار ہی کی طرح ہوتا ہے، اِسے بھی مینٹینینس کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
آپ کو بعض اوقات کئی سافٹ ویئر انسٹال کرنے پڑتے ہیں، اور کئی مزید سافٹ ویئرز کو اَن انسٹال کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ پر برائوزنگ کرنی پڑتی ہے، ای میل کرنی پڑتی ہے، اور بے شمار ایسی ایکٹویٹیز کرنی پڑتی ہیں۔ انسٹال اور اَن انسٹال ہونے والے سافٹ ویئر اور دیگر کئی امور کی انٹریز رجسٹری ایڈیٹر میں بنتی رہتی ہیں، جن سے رجسٹری ایڈیٹر میں لا تعداد غیر ضروری ڈیٹا جمع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں بے شمار ایررز ہوں گے،جو آپ کے کمپیوٹر کی رفتار اور کارگردگی کو سسُت کر دیتے ہیں۔اگر آپ کمپیوٹر کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لئے غیر ضروری انٹریز کو رجسٹری ایڈیٹر سے ختم نہیں کریں گے تو اس کی کارگردگی اور رفتار پر اثر پڑے گا۔
کمپیوٹر کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے آپ فری رجسٹری اسکین کے ذریعے اپنے کمپیوٹرز کے اُن مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اُن کو حل کریں جو عام طور پر آپ کی آنکھوں سے پوشیدہ رہتے ہیں۔ رجسٹری کی صفائی کے لیے ’’سی کلینر‘‘ (CCleaner) نامی سافٹ ویئر بہت موزوں ہے۔
 
ڈسک کلین اَپ کو چلائیں
جب آپ ونڈوز اور ایپلی کیشنز کو چلاتے ہیں تو یہ پروگرام کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر عارضی طور پر کچھ فائلیں رکھتے ہیں۔جب آپ کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کی گنجائش بہت کم رہ جاتی ہے تو یہ آپ کے کمپیوٹر کو سست رفتار کر دیتا ہے۔
اگر آپ کا انٹر نیٹ کا استعمال بہت زیادہ ہے تو عارضی انٹر نیٹ فائلز کا فولڈر بہت زیادہ جگہ گھیرلیتاہے، اور اُس کی وجہ سے انٹر نیٹ ایکسپلورر سُست رفتار ہو جاتا ہے۔غیر ضروری فائلوں کی صفائی،ڈسک ایررز کو اسکین کرنا، اورہارڈ ڈسک کی ڈیفریگمنٹیشن کرنا، یہ وہ عوامل ہیں جو ہارڈ ڈسک کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔اس لیے اپنے کمپیوٹر کی اچھی کارگردگی کے لئے آپ اِسے مہینے میں کم از کم ایک دفعہ ضرور چلائیں۔
1۔مائی کمپیوٹر کے آئیکان پر ڈبل کلک کریں۔
2۔C Driveپر رائٹ کلک کریں۔
3۔Propertiesکو سلیکٹ کریں۔
4۔Disc Cleanupپر کلک کریں۔
5۔Temperory Internet Filesاور Recycle Binکو چیک سلیکٹ کریں۔
6۔او کے پر کلک کریں۔
 
Direct Memory Access(DMA)کو فعال(Enable)کردیں
1۔My Computerپر رائٹ کلک کریںاور پراپرٹیز پر کلک کریں۔
2۔Hardriveکے ٹیب پر کلک کریں۔
3۔Device Managerکے ٹیب پر کلک کریں۔
4۔IDE/ATAPI Controllersپر ڈبل کلک کریں۔
5۔Primary IDE Channelپر ڈبل کلک کریں۔
6۔Advance Settingکے ٹیب پر کلک کریں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔یہ ٹیب ہو سکتا ہے کہ ہر آپشن کے لئے دستیاب ہویانہ ہو۔ یہ صرف Primary اور Secondaryچینلز کے لئے ہی دستیاب ہوتاہے۔
7۔Transfer Modeکی آپشنز میںDMA if availalbeکی آپشن کو سلیکٹ کریں، دونوں Device-0،اورDevice-1کی آپشنز پر۔
8۔اوکے پریس کریں۔
9۔لسٹ میں موجود دوسرے آئٹمز کے لئے بھی یہی عمل دہرائیں۔(اگر یہ اُن پر اپلائی ہو تو)
 
فائل انڈیکسنگ غیر فعال کردیں
Indexing Servicesاگرچہ ایک چھوٹا سا پروگرام ہے، مگر یہ میموری کی بہت زیادہ جگہ کو استعمال کرتا ہے، جس کی وجہ سے کمپیوٹر کے شور اور آواز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ سسٹم Indexesکو پراسس  اورکمپیوٹر پر موجود فائلز کو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ یہ اُس وقت اپنا کام کرتا ہے، جب بھی آپ کمپیوٹر پر کسی فائل کی سرچ کر رہے ہوتے ہیں۔یہ انڈیکس لسٹ کی تلاش کو اسکینگ کرتے ہوئے زیادہ تیزی سے کرے گا۔اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر فائلز کی تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور آپ ایسا نہیں کرتے تو یہ سسٹم سروس غیر ضروری ہو جاتی ہے۔اس کو غیر فعال(Disable)کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کریں:
1۔Startکے بٹن پر کلک کریں۔
2۔Control Panelکو سلیکٹ کریں۔
3۔Add / Remove Programsپر ڈبل کلک کریں۔
4۔ونڈوز کی بائیں جانب،Add/Remove Windows Componentsکے آئیکان پر کلک کریں۔
5۔اِس کو لوڈ ہونے میں چند سیکنڈ لگ سکتے ہیں، لہٰذا آپ صبر سے کام لیں۔
6۔لسٹ میں آپIndexing Servicesکو تلاش کریں۔
7۔Indexing Servicesکی آپشن کو اَن چیک کر دیں۔
8۔Nextپر کلک کریں۔
9۔اور پھر Finishپر کلک کریں۔
 
Un-Used ProgramsاورFiles کو ختم کردیں
آپ کے کمپیوٹر کی فائلز پر بہت سی ایسے سافٹ ویئر پیکیجز موجود ہوں گے، جن کو آپ استعمال نہیں کرتے۔یا یہ پروگرامز آپ نے اُس وقت انسٹال کئے ہوں گے، جب آپ کوئی دوسرے پروگرامز انسٹال کر رہے تھے، مثلاً،ٹول بارز، فائل شیئرنگ پروگرامز، Free email enhancers اور ڈاؤن لوڈ منیجرز وغیرہ اِس کی مثالیں ہیں۔ بعض اوقات کوئی پروگرام انسٹال کرتے ہوئے آپ غور نہیں کرتے اور غیر ضروری پروگرام کے ساتھ لگے چیک کو نہیں ہٹاتے، نتیجے کی صورت میں وہ پروگرام بھی ضروری پروگرام کے ساتھ انسٹال ہو جاتا ہے۔
یہ کئی غیر ضروری پروگرامز آپ کے کمپیوٹر کے اسٹارٹ اپ ٹائم کو بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیںاور اِن ہی کی وجہ سے ویب پیجز کے لوڈ ہونے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور کمپیوٹر سست ہو جاتا ہے۔
1۔Startکے بٹن پر کلک کریں۔
2۔Control Panelپر کلک کریں۔
3۔Add/Remove Programکے آئی کان پر کلک کریں۔
4۔اُن پروگرامز کو دیکھیں، جو کمپیوٹر پر انسٹال ہیں اور جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔
5۔اُس پروگرام کو سلیکٹ کریں، جس کی آپ کو ضرورت نہیں ہے اور Removeکو کلک کر دیں۔
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum