مجازی ریم بڑھا کر ونڈوز کو تیز رفتار بنائیے
مجازی ریم بڑھا کر ونڈوز کو تیز رفتار بنائیے
اگر مجازی ریم (Virtual RAM) کو بڑھا دیا جائے تو ونڈوز کی رفتار میں قدرے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کیجئے اور پراپر ٹیز میں جائیے۔ یہاں ایڈوانسڈ میں جانے کے بعد پرفارمنس سیٹنگ پر کلک کیجئے اور ایڈوانسڈ میں جاکر ورچوئل میموری میں جائیے۔ یہاں initial سائز میں کوئی تبدیلی کئے بغیر maximum سائز کو ڈبل کر دیجئے اور پھر کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کردیجئے۔ اب آپ دیکھیں گے کہ ونڈوز قدرے تیز کام کررہی ہے۔ ری سائیکل بِن کی گنجائش آپ ونڈوز میں موجود ری سائیکل بِن کی گنجائش کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔ ونڈوز میں ری سائیکل بن کیلئے مخصوص گنجائش دی ہوتی ہے۔ اگر آپ کبھی کوئی ایسی فائل ڈیلیٹ کر رہے ہوں جس کی جسامت بہت زیادہ ہے، اور وہ ری سائیکل بِن میں نہیں سماسکتی، تو آپ اسے ری سائیکل بن میں بھی نہیں بھیج سکتے ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ری سائیکل بن کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے۔ سب سے پہلے ری سائیکل بن پر رائٹ کلک کیجئے اور پراپرٹیز میں جائیے۔ گلوبل کے ٹیب پر کلک کرکے سلائڈر بار کو جتنا چاہئے دائیں جانب بڑھا دیجئے تاکہ ری سائیکل بن کی گنجائش میں اضافہ ہوسکے۔ اس کے بعد OK پر کلک کرتے ہوئے باہر آجائیے۔ لیجئے اب آپ بڑی سے بڑی فائل ری سائیکل بن میں ڈال سکتے ہیں۔ -
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
|
|
» گوگل کرُوم
» فوٹو شاپ
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
» All in One
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
» Shinobido - Ninja