Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

پاکستان کے اہم تعلیمی ادارے میں اسرائیلی ثقافت کا فروغ!

Go down

پاکستان کے اہم تعلیمی ادارے میں اسرائیلی ثقافت کا فروغ! Empty پاکستان کے اہم تعلیمی ادارے میں اسرائیلی ثقافت کا فروغ!

Post by Munsab Ali Sat Nov 01, 2014 4:10 pm

[rtl] اسلام آباد، اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا ہے؟ عوامی حلقوں کا سوال[/rtl]




[rtl]پاکستان کے اہم تعلیمی ادارے میں اسرائیلی ثقافت کا فروغ! 25c81f9b-5d69-42a4-ad1b-a267055abca7_4x3_690x515پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافت اور تل ابیب کو امن کا علمبردار ظاہر کرنے کے لیے بعض عناصر متحرک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیلی ثقافت اور مصنوعات کی تشہیر کے لیے اسٹال لگا دیا گیا۔ اسرائیلی جھنڈوں کو نمایاں کر کے مظلوم فسلطینوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔ساوتھ ایشین نیوز ایجنسی [ثنا] کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے اسٹال لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس غیر معمولی واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے جامعہ نے تین رکنی ٹیم قائم کر دی ہے۔ تقریب کی تصاویر سامنے آنے پر سیاسی ودینی حلقوں میں غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی اور عوامی حلقوں میں سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث میں یہ سوال شد و مد سے اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا پاکستان، اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا ہے؟یاد رہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں اور نہ ہی دونوں ملک ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے سے متعلق یہ اسرائیلی ثقافتی سٹال فیصل مسجد کے عین نیچے ہال میں لگایا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ”یو این تقریری مقابلے” کے عنوان سے تقریب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فکلیٹی آف مینجمنٹ سائسنسز [خواتین ونگ] کے تحت برپا کی گئی تھی۔ تقریب کے موقع پر بعض طالبات بشمول مختلف ممالک کی طالبات نے اسرائیلی ثقافت کا اسٹال لگایا جہاں اسرائیل کی مختلف مصنوعات کی نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں ان میں اسرائیل کو خصوصی طور پر امن وخوشحالی کا علمبردار دکھانے کی کوشش کی گئی اور اس حوالے سے بھی مختلف بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔اسرائیلی جھنڈے اور صہیونی قائدین کی تصاویر بھی نمایاں تھیں۔ ‘نجمہ داود’ والے اسرائیلی پرچموں میں گھرے ایک دیدہ زیب سٹال پر سجی مصنوعات کے حوالے سے لگے بینرز پر Form ISRAEL کے الفاظ نمایاں تھے۔ سٹال کے مرکزی بینر پر، جس کے پس منظر میں اسرائیلی جھنڈے بھی نمایاں تھے، لکھا تھا WELCOME TO THE LAND OF PEACE & PROSPERITY۔”ثناء نیوز” کے رابطہ کرنے پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ڈاکٹر عزیز الرحمان نے بتایا کہ”فکلیٹی آف مینجمنٹ سائسنسز” شعبہ خواتین کے تحت فیصل مسجد کے عین نیچے واقع ہال میں ماڈل ‘یو این ڈیبیٹ کانٹسٹ’ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے نمائندہ ممالک کے سٹال لگائے گئے تھے۔ طالبات نے بغیر اجازت اسرائیل کا سٹال بھی لگایا اور اس پر اسرائیلی ثقافتی اور مصنوعات کو سجایا گیا تھا۔ جیسے ہی انتظامیہ کو اس کاعلم ہوا اسے بند کروا دیا گیا۔”اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر منصوری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔[/rtl]

Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum