Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی

Join the forum, it's quick and easy

Munsab Ali Warsak
براے مہر بانی نیچے رجسٹریشن کلک کریں اور اگر آپ کا ریجسٹریشن ہوئی ہیں تو لوگ ان کلک کریں ، آپ سے گزارش ہیں کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد لوگ ان ہوجائے - مدیر اعلٰی منصب علی
Munsab Ali Warsak
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

فون میں محفوظ نمبرز دوسرے فون میں منتقل کریں انتہائی آسانی کے ساتھ

Go down

فون میں محفوظ نمبرز دوسرے فون میں منتقل کریں انتہائی آسانی کے ساتھ  Empty فون میں محفوظ نمبرز دوسرے فون میں منتقل کریں انتہائی آسانی کے ساتھ

Post by Munsab Ali Wed Oct 07, 2015 10:12 am

فون میں محفوظ نمبرز دوسرے فون میں منتقل کریں انتہائی آسانی کے ساتھ  Phoneswappr-590x333

نیا فون خریدنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے کانٹیکٹس منتقل کرنا۔ یعنی پرانے فون میں محفوظ کیے گئے نمبرز کو نئے فون میں لانا اس وقت انتہائی بڑا مسئلہ بن جاتا ہے جب پلیٹ فارم بدل جائے۔ یعنی اگر پہلے آپ اینڈروئیڈ فون استعمال کر رہے تھے اور اب آئی فون لے چکے ہیں تو اینڈروئیڈ سے آئی فون پر سارے محفوظ نمبرز کو لانا آسان نہیں۔
اس حوالے سے کئی حل آپ نے انٹرنیٹ پر دیکھے ہوں گے اور ماہرین سے سنے بھی ہوں گے لیکن یقین جانیں ’’فون سویپر‘‘ (PhoneSwappr) سے بڑھ کر شاید ہی کوئی آسان حل موجود ہو۔

فون سویپر ایپلی کیشن بالکل مفت دستیاب ہے۔ اس کی خاص بات اینڈروئیڈ، آئی فون اور ونڈوز فون یعنی تینوں بڑے پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہونا ہے۔ البتہ اینڈروئیڈ پر اسے کم از کم 2.3.3 ورژن، آئی او ایس پر 5.0 جبکہ ونڈوز کا ورژن 8 درکار ہوتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنا ایسے ہی جیسے ایک دو تین بولنا۔ ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد چلائیں تو آپ کو دو آپشنز ملیں گے:
1: Send Contacts to Cloud
2: Get Contacts from Cloud
فون میں محفوظ نمبرز دوسرے فون میں منتقل کریں انتہائی آسانی کے ساتھ  PhoneSwapper-01




بڑی آسان سی بات ہے کہ اگر آپ نے اپنے کانٹیکٹس کہیں منتقل کرنے ہیں تو پہلے فون سویپر کے سرور پر اپ لوڈ کرنے ہوں گے، اس کے لیے پہلا آپشن استعمال ہو گا۔ جبکہ اپ لوڈ کیے گئے کانٹیکٹس فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے ہیں تو دوسرا آپشن۔
فون میں محفوظ نمبرز دوسرے فون میں منتقل کریں انتہائی آسانی کے ساتھ  PhoneSwapper-02
اچھی بات یہ ہے کہ کانٹیکٹس دو دو دفعہ محفوظ نہیں ہوتے، بلکہ ایک ہی کانٹیکٹ اگر دو بار موجود ہو گا تو ایک کوختم کر دیا جاتا ہے۔ فرض کریں آپ اینڈروئیڈ سے آئی او ایس پر منتقل ہو رہے ہیں تو پہلے اپنے اینڈروئیڈ فون پر اس ایپلی کیشن کو انسٹال کر کے کانٹیکٹس کو کلاؤڈ پر اپ لوڈ کر دیں۔ جیسے ہی اپ لوڈنگ مکمل ہو گی آپ کو ایک PIN دیا جائے گا۔ دوسرے فون پر کانٹیکٹس ڈاؤن کرنے کے لیے یہ پِن موجود ہونا ضروری ہے۔ دوسرے فون پر یہ ایپلی کیشن انسٹال کریں اور Get Contacts پر کلک کریں۔ پِن پوچھا جائے گا، جیسے ہی آپ درست پن درج کریں گے تمام کانٹیکٹس ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

فون میں محفوظ نمبرز دوسرے فون میں منتقل کریں انتہائی آسانی کے ساتھ  PhoneSwapper-03




یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آپ کے کانٹیکٹس کا غلط استعمال نہیں ہو گا؟ تو آپ کی اطلاع کی عرض کہ یہ ایپلی کیشن آپ کے تمام نمبرز کو اپنے پاس محفوظ سرور پر رکھتی ہے وہ بھی صرف اور صرف سات دن کے لیے۔ سات دن کے بعد یہ تمام ڈیٹا ختم کر دیا جاتا ہے۔ یعنی نمبرز اپ لوڈ کرنے بعد سات دن کے اندر اندر انھیں ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔ ورنہ دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہو گی
Munsab Ali
Munsab Ali
Admin
Admin

Monkey
1013
Join date/تاریخ شمولیت : 07.03.2014
Age/عمر : 44
Location/مقام : pakistan

https://munsab.forumur.net

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum