اینڈروئیڈ فون کے ساتھ یو ایس بی ڈیوائسز لگائیں
Page 1 of 1
اینڈروئیڈ فون کے ساتھ یو ایس بی ڈیوائسز لگائیں
آج کل اسمارٹ فون کافی بڑی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کی موجودگی نے اسے مزید وسعت دی ہے۔ اگر آپ کے فون میں ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں ہے تو کوئی فلم دیکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ پہلے اسے فون کی میموری میں منتقل کریں۔ کیونکہ ایک بار فلم دیکھنے کے بعد اسپیس خالی کرنے کے لیے اسے ڈیلیٹ ہی کرنا پڑے گا۔
آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا آپ کا فون OTG کی سپورٹ رکھتا ہے۔ اگر فون میں یہ سپورٹ موجود ہے تو صرف ایک کیبل کے ذریعے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو اینڈروئیڈ فون کے ساتھ براہ راست منسلک کیا جا سکتا ہے۔
او ٹی جی (On-The-Go) کیبل آج کل عام دستیاب ہے۔ اکثر آپ نے ٹیبلٹس کے ساتھ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو منسلک کرنے کے لیے اس کیبل کا استعمال دیکھا بھی ہو گا۔ اس کیبل کو فون کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے پہلے فون کو چیک کرنا پڑتا ہے کہ آیا اس میں او ٹو جی کی سپورٹ موجود ہے یا نہیں۔ یہ کام بہت ہی آسانی کے ساتھ ایک ایپلی کیشن USB OTG Checker کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ تمام اینڈروئیڈ ڈیوائسز ’’او ٹی جی‘‘ کی سپورٹ کی حامل نہیں ہوتیں، چاہے ان میں اینڈروئیڈ کا کوئی بھی ورژن موجود ہو۔
او ٹی جی چیکر ایپلی کیشن اگر تصدیق کر دے کہ ڈیوائس میں اس کی سپورٹ موجود ہے تو آپ مارکیٹ سے یہ کیبل حاصل کر سکتے ہیں جس کی قیمت لگ بھگ ایک یا دو سو روپے ہے۔
اوٹی جی کیبل حاصل کرنے کے بعد اسے فون سے منسلک کریں۔
کیبل کی دوسری طرف یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگائیں۔
اب آپ یو ایس بی میں موجود فائلز کو اینڈروئیڈ فائل منیجر کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فائلز یو ایس بی سے کاپی یا یو ایس بی میں کاپی بھی کی جا سکتی ہیں۔
Similar topics
» اینڈروئیڈ ڈیوائس کو پی سی پر بیک اپ کریں
» وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کو تیز بنائیں (اینڈروئیڈ)
» پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا
» ایف سکیور بوسٹر سے سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈالیں
» اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں
» وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کو تیز بنائیں (اینڈروئیڈ)
» پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا
» ایف سکیور بوسٹر سے سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈالیں
» اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali