یو ایس بی پورٹ پر پاس ورڈ لگا کر ڈیٹا چوری ہونے سے بچائیں
Page 1 of 1
یو ایس بی پورٹ پر پاس ورڈ لگا کر ڈیٹا چوری ہونے سے بچائیں
اگر آپ اپنے دفتر کے کمپیوٹر یا پبلک مقامات پر لے جانے والے لیپ ٹاپ وغیرہ سے ڈیٹا چوری ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ’’یو آر سی ایکسیس موڈز‘‘ سافٹ ویئر آپ کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ یہ سافٹ ویئر آپ کے سسٹم سے غیر متعلقہ لوگوں کو یو ایس بی یا سی ڈی میں ڈیٹا کاپی کرنے نہیں دیتا۔ کسی بھی ایسے کمپیوٹر جس پر آپ کو ایڈمنسٹریٹر حقوق حاصل ہیں، یہ سافٹ ویئر سی ڈی اور یو ایس بی پر پاس ورڈ لگا دیتا ہے یعنی انھیں کوئی بھی آپ کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکتا۔ اگر آپ یہ چاہیں کہ یو ایس بی یا سی ڈی میں موجود ڈیٹا دیکھا جا سکے لیکن کچھ اس میں کاپی نہ کیا جا سکے تو یہ فیچر بھی دستیاب ہے۔ اگر یہ سافٹ ویئر آپ کے پاس انسٹال ہو گا تو کوئی یو ایس بی سسٹم میں پلگ ہوتے ہی یہ اسے لال جھنڈی دکھا دے گا۔ لیکن چونکہ اس کا پاس ورڈ صرف آپ کے پاس ہو گا تو آپ اسے فوراً فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی کے پیش نظر جب چاہیں اس پروگرام کا پاس ورڈ تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ پاس ورڈ کے بغیر اسے ڈس ایبل بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ رجسٹری ایڈیٹر پر پاس ورڈ لگا کر اسے بھی غیر ضروری چھیڑ چھاڑ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
اور تو اور کمانڈ پرامپٹ اور ٹاسک منیجر بھی آپ کی اجازت سے ہی کھلے گا۔
یعنی آپ کے سسٹم کی تمام سیکیورٹی صرف ایک سافٹ ویئر سے ممکن ہے۔ جب آپ سی ڈی روم اور یو ایس بی ایکسیس پر ہی پاس ورڈ لگا دیں گے تو وائرسز آنے کا امکان نوے فیصد تو یہیں ختم ہو جاتا ہے۔
دستیابی: مفت
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ
ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2.0 یا اس سے اگلا ورژن آپ کے پاس انسٹال ہونا چاہیے
فائل سائز: 482 KB
Similar topics
» وقت بچائیں، ونڈوز میں اپنے کام خود کار طریقے سے انجام دیں
» سسٹم بوٹ ہونے پر پیغام شامل کریں
» ڈیٹا
» سب سے کم وقت میں پیدا ہونے والا بچہ
» چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر
» سسٹم بوٹ ہونے پر پیغام شامل کریں
» ڈیٹا
» سب سے کم وقت میں پیدا ہونے والا بچہ
» چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali