اینڈروئیڈ ڈیوائس کو پی سی پر بیک اپ کریں
Page 1 of 1
اینڈروئیڈ ڈیوائس کو پی سی پر بیک اپ کریں
جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ جب کمپیوٹر پر نئی ونڈوز انسٹال کی جاتی ہے تو اس کی رفتار بہت اچھی ہو جاتی ہے، کیونکہ اس طرح کمپیوٹر سے سارا کچرا صاف ہو جاتا ہے تو اس کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اینڈروئیڈ فون کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی یہ طریقہ بہترین ہے کہ ہر تھوڑے عرصے بعد اس کا بیک اپ لے کر اسے ری سیٹ کر دیا جائے اور پھر بیک اپ کو ری اسٹور کر لیا جائے۔ فون کو مسلسل استعمال کرتے ہوئے اس میں موجود ایپلی کیشنز اتنی فالتو فائلز جمع کر دیتی ہیں کہ فون نہ صرف سست ہو جاتا ہے بلکہ اس میں اسپیس بھی خالی نہیں رہتی، حتیٰ کہ ’’کلین ماسٹر‘‘ ایپلی کیشن بھی کچھ نہیں کر پاتی۔ ماضی میں ہم کمپیوٹنگ ہی میں موبائل فون میں سے غیر ضروری فائلیں خذف کرنے کے کئی طریقے بتا چکے ہیں۔
’’سنک ڈروئیڈ‘‘ کو استعمال کرتے ہوئے اینڈروئیڈ ڈیوائس کا کمپیوٹر پر بیک اپ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کی مدد سے تمام ایس ایم ایس، کال لاگز، کانٹیکٹس، براؤزر بک مارکس، البمز، تصاویر، وڈیو اور آڈیو فائلز کو بیک اپ کیا جا سکتا ہے۔ سنک ڈروئیڈ میں صرف ایک کمی ہے کہ اس کی مدد سے انسٹال ایپلی کیشنز کو محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن اس کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ پہلے تو سنک ڈروئیڈ کو درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر لیں:
http://goo.gl/d7308S
اس کی مدد سے چونکہ تمام ضروری ڈیٹا بیک اپ ہو جاتا ہے سوائے ایپلی کیشنز کے تو ایپلی کیشنز کو بیک اپ کرنے کے لیے آپ ’’ایپ بیک اپ اینڈ ری اسٹور‘‘ ایپلی کیشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر لیں:
http://goo.gl/aQFTUc
اس کی مدد سے تمام ایپلی کیشنز کو ایکسٹرنل ایس ڈی کارڈ پر بیک اپ اور بعد میں ری اسٹور بھی کیا جا سکتا ہے۔
سنک ڈروئیڈ پروگرام کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ وائی فائی اور یو ایس بی کیبل دونوں کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے اینڈروئیڈ ڈیوائس اور کمپیوٹر دونوں جگہ انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ جب آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے جائیں گے تو اس کی ویب سائٹ پر ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک بھی ساتھ ہی موجود ہو گا۔
یو ایس بی کیبل کے ساتھ تو اس کے ذریعے بیک اپ کرنا انتہائی آسان ہے ہی جبکہ وائی فائی کے ذریعے بھی یہ بہت آسان ہے۔ اینڈروئیڈ پر ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد اسے چلائیں تو یہ وائی فائی کے ذریعے کنکشن بنانے کے لیے ایک کوڈ بتائے گی، اس کوڈ کو نوٹ کر لیں اور پھر اسے کمپیوٹر پر بھی چلا کر وائی فائی منتخب کر لیں۔
یہاں آپ سے کوڈ پوچھا جائے گا کہ جس ڈیوائس کو کنیکٹ کرنا ہے اس کا کوڈ ٹائپ کریں۔ کوڈ ٹائپ کرتے ہی اینڈروئیڈ ڈیوائس سے رابطہ ہو جائے گا۔ ایک دفعہ کنکشن بننے کے بعد اب آپ باآسانی جو ڈیٹا چاہیں بیک اپ کر سکتے ہیں اور بعد میں جب چاہیں ری اسٹور بھی کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈبیک اپگوگل اینڈروئیڈ
Similar topics
» ایف سکیور بوسٹر سے سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈالیں
» اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں
» اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں
» اینڈروئیڈ فون کے ساتھ یو ایس بی ڈیوائسز لگائیں
» پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا
» اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں
» اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں
» اینڈروئیڈ فون کے ساتھ یو ایس بی ڈیوائسز لگائیں
» پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Tue Feb 04, 2020 6:49 pm by munsab
» گوگل کرُوم
Tue Dec 03, 2019 8:35 pm by Munsab Ali
» فوٹو شاپ
Tue Dec 03, 2019 8:33 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 2
Sat Nov 30, 2019 11:25 pm by Munsab Ali
» شمشیر بے نیام قسط نمبر 1
Sat Nov 30, 2019 9:56 pm by Munsab Ali
» متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ -
Wed Jul 27, 2016 11:54 am by Munsab Ali
» All in One
Fri Dec 25, 2015 10:23 pm by RASHID KHAN
» Best Action Movies 2015 English Hollywood - TOM CRUISE - New Adventure Movies 2015
Thu Dec 10, 2015 2:05 pm by Munsab Ali
» Shinobido - Ninja
Thu Dec 10, 2015 1:53 pm by Munsab Ali